حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور:قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس نے 30 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ حسنین سٹی کےقریب گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار شاپںگ کیلئے گھر سے نکلنے والی قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا تھا،پولیس نے حسن علی کے بھائی خرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا، پولیس نے 30 گھنٹے بعد ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ابراہیم عرف علی پٹھان کے نام سی ہوئی ہے، ملزم گوجرانوالہ میں اپنے رشتہ دار علی کے گھر مہمان آیا ہوا تھا جو کہ ورادات کے بعد اپنے گھر لاہور چلا گیا تھا،ملزم کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم 2 لاکھ 30 ہزار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
قومی کرکٹر حسن علی نے واقعے پر فوری کارروائی کرنے پر گوجرانوالہ پولیس، پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ حسن علی نے خاص طور پر سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم اور ان کی ٹیم کی تعریف کی جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم کو گرفتار کیا۔
حسن علی نے کہا کہ میں گوجرانوالہ پولیس، پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ سی پی او ایاز سلیم اور ان کی ٹیم نے جس تیزی اور جانفشانی سے کام کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حسن علی
پڑھیں:
اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-10
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ وڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔