ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایک نیا پلیٹ فارم ’گروکی پیڈیا‘ متعارف کرایا ہے جو کہ وکی پیڈیا کا مصنوعی ذہانت پر مبنی متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا

گروکی پیڈیا میں تقریباً 9 لاکھ مضامین شامل ہیں اور اس کا مقصد زیادہ متوازن، درست اور سیاسی جانبداری سے پاک مواد فراہم کرنا ہے۔

ایلون مسک، جو کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی بھی ہیں، وکی پیڈیا پر بارہا ’ادارتی جانبداری‘ کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق گروکی پیڈیا ایک زیادہ مستقل، غیر جانب دار اور قابلِ اعتماد معلوماتی ذریعہ ثابت ہوگا۔

مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گروکی پیڈیا کا ورژن 0.

1 اب لائیو ہے لیکن میری رائے میں 0.1 بھی وکی پیڈیا سے بہتر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گروکی پیڈیا کا مقصد تمام انسانی علم کا ایک اوپن سورس اور جامع ذخیرہ تیار کرنا ہے۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل

ابتدائی دن میں سائٹ زیادہ ٹریفک کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے کریش ہوئی مگر جلد ہی دوبارہ فعال کر دی گئی۔

گروکی پیڈیا کی لانچنگ دراصل ستمبر میں متوقع تھی تاہم مسک نے اسے ’پروپیگنڈا‘ پر مبنی مواد ہٹانے کے لیے مؤخر کر دیا۔

مزید پڑھیں: میں نے کبھی خود کو ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا، گروک کی وضاحت

اس موقعے پر مسک نے کہا تھا کہ ہم  ایکس میں گروکی پیڈیا بنا رہے ہیں اور یہ وکی پیڈیا سے زیادہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دراصل یہ ایکس اے آئی کے اس ہدف کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد کائنات کو سمجھنا ہے۔

ابتدائی صارفین کے مطابق گروکی پیڈیا کی سادہ اور کم سے کم ڈیزائن والی ہوم پیج پر Grokipedia v0.1 لکھا ہوا ہے اور ایک سادہ سرچ بار موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انڈیا میں وکی پیڈیا پر بندش کا امکان، جھگڑا کیا ہے؟

واضح رہے کہ وکی پیڈیا سنہ 2001 میں قائم ہواتھا اور یہ رضاکاروں کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور عطیات سے مالی معاونت حاصل کرتا ہے۔ یہ ایک غیر جانبدار نقطۂ نظر کی پالیسی پر عمل کرتا ہے جس کے تحت صارفین آزادانہ طور پر مواد شامل اور ترمیم کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکس اے آئی ایلون مسک اے آئی گروکی پیڈیا مصنوعی ذہانت وکی پیڈیا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایکس اے ا ئی ایلون مسک اے ا ئی مصنوعی ذہانت ایکس اے ا ئی ایلون مسک

پڑھیں:

مِس امریکا کا تاج آڈی ایکرٹ کے سر سج گیا

امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہوئے مس امریکا کے مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مس امریکا کے 74 ویں ایڈیشن کے لیے 50 حسیناؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں 22 سالہ آڈی ایکرٹ کامیاب ہوگئیں۔

آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر ہیں۔

آڈی ایکرٹ کا بطور مِس امریکا انتخاب مِس یو ایس اے کے انتظامی امور میں تبدیلیوں کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جارہا ہے، اس سے قبل مِس امریکا کا ٹائٹل کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکا ہے مثال کے طور پر 2023ء میں ریاست یوٹاہ سے منتخب ہونے والی نویئلا فوگٹ نے بطور مِس امریکا استعفیٰ دے دیا تھا۔

موجودہ مِس امریکا آڈی ایکرٹ کو ایک جانے پہچانے چہرے کے طور پر دیکھا جارہا ہے، وہ ہسکر چیر لیڈ اسکواڈ کا بھی حصہ رہی ہیں اور ان کا شمار ڈیجیٹل سیفٹی کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں ہوتا ہے۔

آڈی ایکرٹ اگلے ماہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہونے والے مِس یونیورس کے مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کمپنی نے ورٹیکل ٹیک آف والے خودکار لڑاکا ڈرون “ایکس بَیٹ” متعارف کروا دیا
  • پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کردیا
  • ایلون مسک کی کمپنی نے وکی پیڈیا کے متبادل “گروکی پیڈیا” متعارف کرا دیا
  • وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ جاب پورٹل لانچ کر دیا
  • ایکس اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے پر اس کے لاک آؤٹ ہونیکا خطرہ
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں
  • میٹا نے پاکستان میں اپنی مصنوعی ذہانت ’میٹا اے آئی‘ کا اردو ورژن لانچ کردیا
  • مِس امریکا کا تاج آڈی ایکرٹ کے سر سج گیا
  • چین نے کامیابی کے ساتھ نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا