پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج آسان، ایپ لانچ کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
حکومت نے نادرا کے اشتراک سے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج آسان بناتے ہوئے کستمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے ایپ لانچ کی، جبکہ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، طلاق اور شادی کی آن لائن رجسٹریشن ممکن بنائی جارہی ہے۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جو کہ نادرا ڈیٹا سسٹم سے لنک ہے جس کی وجہ سے وہاں خودبخود اندراج ہوتا جائے گا۔ذیشان رفیق نے کہا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے مابین ای رجسٹریشن کا معاہدہ ہوا تھا۔ شادی اموات، پیدائش اور طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا کی تشکیل ہوگی۔ یہ نظام صوبے بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔