پرولیگ کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرولیگ کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔
ہالینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے 39ویں اور 59ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے دو گول کیے۔ 55ویں منٹ میں رانا وحید اشرف گول کرنے میں کامیاب رہے۔
ہالینڈ کی جانب سے تھیری اور گیوس نے دو دو جبکہ تھیجس، ٹیمو اور جوریٹ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔
پہلے میں ہالینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا تھا۔ ارجنٹائن نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی پائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مقابلے میں نے پاکستان گول سے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔