بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
(ویب ڈیسک)آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
عالمی مالیاتی ادارے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بے نظیر کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافے کی بھی سفارش کر دی،آئی ایم ایف کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم کم ہے، سماجی تحفظ کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو مضبوط کیا گیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صارفین کی قوتِ خرید برقرار رکھنے کیلئے مراعات میں مناسب اضافہ کیا جا رہا ہے،بے نظیر انکم کے بجٹ میں امدادی پروگراموں پر اخراجات میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے، اس کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت نقد کیش امداد بڑھائی جائے گی۔
سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
غیر مشروط نقد امداد کی رقم 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کی جائے گی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس سے کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ متوقع ہے۔
مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.
فنڈ کی کفالت پروگرام کی رقم میں افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، آئی ایم ایف کی کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع کی بھی سفارش کی ہے، بے نظیر انکم کے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر کے بجٹ کا مکمل استعمال نہایت اہم ہے۔
بارش اور برف باری کا امکان،سڑکیں بند ہونے کا خدشہ
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نظیر انکم سپورٹ پروگرام ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔
یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ