پنجاب غریب ترین صوبہ ہے‘ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-19
پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کی خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔ اپنے بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کی 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتی ہیں، خیبرپختونخوا کی 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کی 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد کی 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتی ہیں۔مشیر خزانہ نے سوال اٹھایا کہ اگر پنجاب واقعی اتنا ہی خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں ہیں؟ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا معاملہ توسمجھ آتا ہے کیونکہ پچھلے 20 سال سے یہ آپریشن اور دہشت زدہ ہے، پنجاب کو این ایف سی کے تحت 52 فیصد وسائل بھی دئیے جاتے ہیں اس کے باوجود اتنی غربت ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بینظیر انکم سپورٹ
پڑھیں:
پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز
پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پورے صوبے میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز (فرضی مشقیں) کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز کیے گئے اور 50 لاکھ سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
کومبنگ آپریشنز کے دوران 9 ہزار 155 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضے سے 177 کلاشنکوف، 700 رائفل، 5 ہزار پسٹل، 425 بندوقیں، 143 ریوالور اور 26 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق ہنگامی صورتحال میں پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانے کے لیے لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر فرضی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی ادارے و ایجنسیاں شریک ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے تدارک کے لیے بھرپور ڈور ناکنگ کی جائے، اور صوبے سے باہر سے آنے والے تمام افراد کی پروفائلنگ اور ڈیٹا چیکنگ کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولیس کومبنگ آپریشنز موک ایکسرسائز