اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 اور کارپوریٹ سوشل رسپانسنیلٹی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی لگانے کا اختیار وزیر خزانہ کو دے دیا جائے۔ نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یہ اختیار وزیر قانون کو دینے کا کہا ہے۔

کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 مؤخر کر دیا تھا۔ کمیٹی نے متبادل فورم کے چیئرمین کی تقرری کا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دینے پر اعتراض عائد کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی، اسپیکر حیران

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب اسپیکر نے اجلاس کے دوران فرش پر پڑے پیسے اٹھا کر اعلان کیا کہ یہ کس کے ہیں؟

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ہاتھ میں پکڑ کر کہاکہ یہ کسی کے پیسے گر گئے ہیں؟

تاہم دیکھتے ہی دیکھتے کئی اراکین نے ہاتھ اٹھا لیے، جس پر اسپیکر نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ یہ تو پورے ہاؤس کے ہاتھ کھڑے ہو گئے، اتنے پیسے نہیں کہ سب کے ہاتھ بھر جائیں۔

بعد ازاں، اجلاس کو ملتوی کرنے کے بعد اسپیکر نے دوبارہ پیسوں کی ملکیت کے بارے میں اعلان کیا، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ گمشدہ پیسے رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے ہیں۔

اسپیکر نے واضح کیاکہ یہ پیسے اقبال آفریدی کو ہی واپس کیے جائیں گے، جو اصل مالک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر قومی اسمبلی اقبال آفریدی ایاز صادق حیران قومی اسمبلی اجلاس گرے ہوئے پیسے ملکیت کا دعویٰ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے
  • پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 اسمبلی میں پیش؛ دھاتی ڈور پر مکمل پابندی
  • سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین مستعفی
  • اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،چیئرمین کشمیر کمیٹی رضا قاسم نون اورحریت رہنما کشمیرگیلری کے افتتاح کے موقع پر دعا کررہے ہیں
  • وزیر خزانہ کا ملکی معیشت مضبوط بنانے کا عزم
  • قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
  • قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے
  • قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی، اسپیکر حیران
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا