صدر آصف زرداری کا سڈنی دہشتگری پر گہرے رنج وغم کا اظہار، تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے اس واقعے کے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
صدر پاکستان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قتل ہونے والے زمیندار کے لواحقین سے ذوالفقار مرزا کا اظہار افسوس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-2-10
بدین (نمائندہ جسارت)فائرنگ کے واقع میں قتل ہونے والے معروف زمیندار اور معزیز شخصیت رئیس منظور احمد پتافی کے لواحقین سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور حسنین مرزا کا اظہار تعزیت اور فاتحہ۔چند روز قبل ٹنڈوباگو کے علاقہ ملکانی شریف کے قریب زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقع میں قتل ہونے والے معروف زمیندار اور معزیز شخصیت رئیس منظور احمد پتافی کے انتقال پر سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سابق رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور کے ہمراہ پتافی گوٹھ پہنچ کر مرحوم کے بیٹے اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ کی ، اس موقع پر جی ڈی اے مرزا گروپ کے رہنما دلبر خواجہ ، سکندر میمن ، حاجی لطف علی ملکانی کے علاوہ پیر شاہ محمد شاہ عرف لال سائیں ، پناہ ملاح ، فیصل چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔