یواین سیکریٹری جنرل کا چیف ایڈوائزر سے ٹیلیفونک رابطہ، سوڈان میں بنگلہ دیشی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے فون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے 6 بنگلہ دیشی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق
اتوار کے روز نتونیو گوتریس نے ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ’میں گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے کال کر رہا ہوں۔ میں اس واقعے سے دل گرفتہ اور حیران ہوں۔‘ انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور پروفیسر یونس سے کہا کہ وہ مرحومین کے اہلخانہ کو تعزیت پہنچائیں۔
پروفیسر یونس نے جاں بحق ہونے والے پیس کیپرز کے نقصان پر گہرا دکھ ظاہر کیا اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ زخمی فوجیوں کو اعلیٰ طبی سہولیات دی جائیں اور بنگلہ دیشی فوجیوں کی لاشوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں شہید ہونے والے بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں کی تفصیل جاری
یو این سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ زخمی پیس کیپرز کو ابتدائی طور پر سوڈان کے ایک مقامی اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا اور شدید زخمیوں کو بہتر طبی سہولتوں والے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
پروفیسر یونس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بنگلہ دیشی فوجیوں کے علاج اور انخلا پر توجہ دے رہے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر یونس نے سیکریٹری جنرل کے پچھلے رمضان میں بنگلہ دیش کے دورے کو بھی یاد کیا، دونوں رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات پر بھی گفتگو کی، جس میں پروفیسر یونس نے انتونیو گوتریس کو یقین دلایا کہ عبوری حکومت 12 فروری کو آزاد، شفاف، پرامن اور خوشگوار انتخابات کرائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فوج میں بغاوت، عوامی لیگ کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے
یواین سیکریٹری جنرل نے بنگلہ دیش میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقوام متحدہ امن فورس بنگلہ دیش ڈرون حملہ سوڈان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امن فورس بنگلہ دیش ڈرون حملہ سوڈان پروفیسر یونس نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بنگلہ دیشی بنگلہ دیش سوڈان میں
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔