کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ای چالان کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرقانونی پارکنگ اور نو پارکنگ پر 5، 5 جبکہ رانگ وے ڈرائیونگ کرنے پر 3 چلان کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم کے افتتاح کے بعد ٹیکنیکل امور میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چالان ہوئے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
سلمان سلیم:کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغازکردیاگیا۔
کراچی کے علاقوں صدر ، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر چالان کیےگئے۔
ڈرون کا جدید کیمرہ سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہونے کے بعدکراچی کے کئی علاقوں میں ڈرون نےنو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کیے ۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے ،ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ اڑائے گا اور خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا ای چالان کیا جائے گا۔