Express News:
2025-10-28@11:56:29 GMT

راولپنڈی میں تہرے قتل کا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص نے دو ہفتے قبل سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا۔

زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے  کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ریڈ کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4 مبینہ مقابلے، 6 ملزمان ہلاک

لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔

جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا کیس، 2 پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع
  • لاہور: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4 مبینہ مقابلے، 6 ملزمان ہلاک
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
  • بھارت میں غیر ملکی ماڈل کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار
  • لاہور، پولیس حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے والے 2افراد گرفتار
  • حیدرآباد : پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 6ملزمان گرفتار