کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو مزید کمزور کرنے میں مصروف ہے جبکہ ضرورت اسے مضبوط کرنے اور ہر بچے تک یکساں، آسان و معیاری تعلیم پہنچانے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کی تعداد لگاتار گھٹتی جا رہی ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ہزاروں سرکاری اسکول بند ہو رہے ہیں اور کئی اسکولوں کو ضم بھی کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا ترقیاتی ماڈل غریبوں سے، خصوصاً ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طلباء سے حقوق تعلیم چھیننے والا ماڈل ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے یہ تبصرہ اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل سے کیا ہے۔

راہل گاندھی نے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اترپردیش میں 5000 سے زائد سرکاری اسکول بند کئے جا رہے ہیں۔ 2014ء سے اب تک ملک بھر میں 84 ہزار 441 سرکاری اسکول بند کئے گئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر 3 بی جے پی حکمراں ریاستوں اترپردیش، مدھیہ پردیش اور آسام میں بند ہوئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کو پیش کرنے کے بعد راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ یہ صرف اسکول بند کرنا نہیں ہے، بلکہ آئین میں دیے گئے حقوقِ تعلیم اور یو پی اے حکومت کے اس تاریخی قانون پر براہ راست حملہ ہے، جس نے ہر گاؤں کے بچے کو اسکول تک پہنچایا اور داخلہ کی تعداد میں تاریخی اضافہ کیا تھا۔

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے تعلیم کی اہمیت بھی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بھیم راؤ امبیڈکر نے کہا تھا کہ تعلیم شیرنی کا دودھ ہے، جو پیے گا وہ دہاڑے گا، لیکن آج تعلیم ہی چھینی جا رہی ہے۔ موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ اسکول بند کرنے کے فیصلہ کے خلاف طلباء اور اساتذہ سڑکوں پر ہیں لیکن حکومت ان کی آواز سننے کی جگہ انہیں پریشان کرنے اور تعلیمی نظام کو مزید کمزور کرنے میں مصروف ہے جبکہ ضرورت اسے مضبوط کرنے اور ہر بچے تک یکساں، آسان و معیاری تعلیم پہنچانے کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرکاری اسکول راہل گاندھی اسکول بند بی جے پی

پڑھیں:

کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم

کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے تک وارداتیں کررہے ہیں۔ 

ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ 

دوسری جانب چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہیں، پولیس کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی دو آتشہ تلوار ہے، پروفیسر ابراہیم
  • چوہے کھا کر ایک ماہ میں 14 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے دنگ کر دینے والا چیلنج مکمل کر لیا
  • شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
  • کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے‘سنی تحریک
  • ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ
  • روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ
  • بہار نتائج:الٹی ہوگئی سب تدبیریں