متوازن اورکامیاب زندگی کیلیے کھیل بھی انتہائی ضروری ہیں،پروفیسرفوزیہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متوازن اور کامیاب زندگی کے لیے کھیل بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ تعلیم ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 کی پرنسپل پروفیسر فوزیہ صابرنے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر ریحانہ بھٹی کی زیرنگرانی کالج میں ہونے والے اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پرنسپل پروفیسر فوزیہ صابر کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور اسپورٹس گالا کی آرگنائزر ریحانہ بھٹی نے پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کی۔ اس موقع پر پرنسپل فوزیہ صابر نے کہا کہ طلباء میں جسمانی فٹنس اور اسپورٹس مین شپ کو فروغ دینے میں ریحانہ بھٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے کالج کا نام روشن ہوا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر صدف عباسی، پروفیسر مس طاہرہ، پروفیسر مس شازیہ، مس رداہ لغاری، فوزیہ فاروقی کے علاوہ کالج کے معزز پروفیسرز لیکچراربھی موجود تھیں۔ اسپورٹس گالا میں فلائنگ ڈسک، روپ اسکیپنگ، والی بال، ٹیبل ٹینس شامل ہیں مختلف قسم کے کھیل پیش کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مس ریحانہ بھٹی نے کہا کہ کھیلوں مقابلے طلباء کو اپنی صلاحیتوں، ٹیم ورک اور کھیل کود کو دکھانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔پرنسپل پروفیسر فوزیہ صابر نے آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کوبھی سراہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریحانہ بھٹی
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔