واضح پالیسی ہے کسی ملک پر حملہ آور نہیں ہوں گے، حملہ کیا گیا تو ادھار بھی نہیں رکھیں گے،رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار بھی نہیں رکھیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب مسلم لیگ (ن) کے فاؤنڈر ممبرز میں سے تھے، نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، میرے ساتھ بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، مراد سواتی اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، اب شاید اسکور زیرو سکس نہ ہو، اس سے زیادہ ہو۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان کا ہم نے ہمیشہ ساتھ دیا، ہمیں انتہائی افسوس ہے اس طرف سے ہمیشہ تکلیف ملتی رہی ہے، ہم مزید اپنے پیاروں کے، افسروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، ہم نے واضح کہہ دیا ہے کہ اب دہشت گردوں اور لوگوں میں فرق واضح ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ (ن) لیگ کی پالیسی نہیں رہی کہ کسی بھی جماعت کے اوپر سیاسی ہو یا مذہبی ہو پابندی لگائے، بدقسمتی سے تین واقعات ہوئے اس جماعت نے جب بھی احتجاجی پروگرام دیا تو تشدد اتنا زیادہ ہوا، ہلاکتوں پر جاکر بات رکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق کو بھیج دیا ہے وفاقی حکومت نے اس پر فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار بھی نہیں رکھیں گے، ہم ان سے کہیں گے کہ بیٹھ کر معاملات کو حل کریں، معاملات ٹیبل پر حل ہوتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کی مکمل تیاری کرلی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ گلی محلے تک یہ نظام پہنچے اور عوام اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر حملہ آور نہیں نہیں رکھیں نے کہا کہ
پڑھیں:
دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا؛ مشیر وزیر اعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر انہوں نے کوئی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ کی اور پُرامن احتجاج کیا تو کچھ نہیں ہوگا۔ یہ بات انہو ں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا جو بھی واقعہ ہوتا ہے وہ ازخود نہیں ہوجاتا، اس کا پس منظر ہوتا ہے، 26 نومبر 2025 کو دوبارہ انہی حالات کی تیاری ہو رہی تھی۔ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ ایسے رابطوں کو منقطع کر دے، اگر یہ رولز کے مطابق ملاقاتیں کرتے تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل خیریت سے ہیں، اس بارے میں افواہ بالکل غلط ہے۔ ہم نےان کو کہا تھا کہ دھمکیوں کو چھوڑیں، وزیراعظم سے ملاقات کراتے ہیں۔