دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک، شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس ورلڈ میجر میراتھون میں دنیا بھر سے 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے، جن میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، ناروے، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی شامل تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف پاکستانی رننگ کمیونٹی بلکہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کیا۔

پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے “سب تھری” فنش کیا، انہوں نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی رنرز میں سب سے تیز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی امریکن سلمان الیاس نے دو گھنٹے چھپن منٹ انتالیس سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ نزار نایانی نے دو گھنٹے ستاون منٹ تینتالیس سیکنڈ میں اپنی دوڑ مکمل کی۔

پاکستان میں مقیم رنرز میں سب سے نمایاں کارکردگی ملک کے معروف میراتھون رنر کراچی کے فیصل شفیع نے دکھائی جنہوں نے تین گھنٹے اٹھارہ منٹ اور باون سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی، فیصل شفیع نے اپنی کارکردگی کو اپنے کیریئر کی یادگار ترین دوڑ قرار دیا۔

جیو سے گفتگو میں فیصل شفیع نے کہا کہ انہوں نے اس بار دوڑ کے ابتدائی لمحات میں اپنی پیس کو قابو میں رکھا جبکہ آخری لمحات میں رفتار بڑھائی۔

انہوں نے کہا کہ “میں نے اس بار اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی، ابتدائی حصے میں رفتار قابو میں رکھی اور دوسرے حصے میں تیز رفتاری اختیار کی، عموماً دوسرے حصے میں تھکن کے باعث اکثر رنرز کی رفتار کم ہو جاتی ہے، لیکن میں نے اس کے برعکس نتیجہ حاصل کیا اور یہ میرے لیے فخر کا لمحہ ہے۔”

کراچی سے تعلق رکھنے والی دانیا علی نے بھی شکاگو کی سڑکوں پر تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ورلڈ میراتھون میجرز میں اپنا ڈیبیو کرتے ہوئے چار گھنٹے پینتالیس منٹ سات سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی، جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

ایونٹ میں شریک مجموعی طور پر پاکستانی خواتین رنرز میں عائشہ قمر نے تین گھنٹے اور ایک منٹ میں فاصلہ طے کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ لندن کی ماہین سلیمان شیخ نے تین گھنٹے پچپن منٹ انتیس سیکنڈ اور کراچی کی ثناء ملک نے چار گھنٹے چھبیس منٹ ستائیس سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی۔

ثنا ملک کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ کافی یادگار دوڑ رہی کیوں کہ انہوں نے اس سے پہلے ایسا مجمع نہیں دیکھا، ان کی کوشش ہوگی کہ مستقبل میں اور زیادہ محنت کریں اور اس سے بھی بہتر نتائج دیں۔

ایونٹ میں پاکستان کے دیگر نمایاں رنرز میں کراچی کے بلال عمر نے فاصلہ تین گھنٹے انتالیس منٹ، اسلام آباد کے یاور صدیقی نے تین گھنٹے پینتالیس منٹ، کراچی کے شاہ فیصل خان نے تین گھنٹے ستاون منٹ، ڈاکٹر صفدر علی نے چار گھنٹے چھ منٹ، عباس نقی نے چار گھنٹے بارہ منٹ، یاسر سلیمان میمن نے چار گھنٹے اٹھارہ منٹ اور تاجدار اقبال نے چار گھنٹے اکیس منٹ میں فاصلہ طے کیا۔

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے اپنی سالگرہ کے روز شکاگو میراتھون میں چار گھنٹے انسٹھ منٹ پچیس سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کیا، راستے میں موجود ان کے چاہنے والوں نے “ہیپی برتھ ڈے” کے نعروں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایلیٹ کیٹیگری میں یوگنڈا کے جیکب کپلِمو نے دو گھنٹے دو منٹ تئیس سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کر کے مردوں کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ خواتین میں ایتھوپیا کی ہاوی فیسا گجیجا نے دو گھنٹے چودہ منٹ چھپن سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے چار گھنٹے نے تین گھنٹے دوڑ مکمل کی نے دو گھنٹے سیکنڈ میں میں فاصلہ انہوں نے حاصل کی

پڑھیں:

مریم نواز نے اپنی کارکردگی پر اٹھتے سوالوں کا جواب دے کر فرض ادا کیا، سینیٹر پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کارکردگی پر اٹھتے سوالوں کا جواب دے کر فرض ادا کیا ہے اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کوئی تناؤ نہیں وہ صرف کارکردگی کی بنیاد پر مکالمہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کے منصوبوں کی تشہیر عوامی آگاہی کے لیے ضروری ہوتی ہے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ ان کے فائدے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر حکومت عوام کی سہولت کے لیے کوئی منصوبہ بناتی ہے اور اس کی اطلاع عوام تک نہیں پہنچتی تو وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

کام کی تشہیر کے فوائد کیا ہیں؟

سینیٹر پرویز رشید نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایک نئی پالیسی متعارف کروائی کہ مریضوں کو دوائیاں گھروں تک پہنچائی جائیں گی جبکہ اس سے پہلے مریض اسپتالوں میں لائنوں میں لگ کر دوائیاں حاصل کرتے تھے اب اگر اس پالیسی کی تشہیر نہ ہو تو عوام کو کیسے معلوم ہوگا کہ انہیں یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے؟

مزید پڑھیے: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ تشہیر صرف حکومت کی کارکردگی دکھانے کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے بھی ناگزیر ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ اگر پالیسی پر عملدرآمد میں کوئی کمی یا خامی رہ جائے تو عوام اپنی شکایت حکومت تک پہنچا سکتے ہیں جس سے بہتری کا عمل ممکن ہوتا ہے۔

’مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے بیچ بیان بازی، جمہوریت کا حسن ہے‘

سینیٹر پرویز رشید نے مریم نواز اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان حالیہ بیان بازی سے سیاسی کشیدگی بڑھنے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ کوئی تناؤ نہیں بلکہ ایک ’صحت مند مقابلہ‘ ہے اور ہر جماعت کو اپنی کارکردگی بیان کرنے اور سوالات کے جواب دینے کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے لہٰذا اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کو حوصلہ افزائی دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزرا کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیان بازی روکنے پر متفق

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف ہماری جماعت کے رہنما اور رہبر ہیں اور ہم ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور دل سے قبول بھی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سینیٹر پرویز رشید مریم نواز کام کی تشہیر ن لیگ کاموں کی تشہیر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی شاندار کارکردگی، کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز کی شاندار کارکردگی
  • کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  • جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحان ملتوی
  • جہلم میں میٹرک سیکنڈ سالانہ انگلش پیپر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا
  • نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 69 تاخیر کا شکار
  • ارشد ندیم کے کوچ نے خراب کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا
  • مریم نواز نے اپنی کارکردگی پر اٹھتے سوالوں کا جواب دے کر فرض ادا کیا، سینیٹر پرویز رشید
  • پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کا تاریخی کارنامہ