2025-10-13@15:44:38 GMT
تلاش کی گنتی: 46
«نے تین گھنٹے»:
سٹی42: ستمبر کے آخری ہفتے اور اکتوبر کے پہلے تین دن گرمی پڑنے کے بعد موسم نے ایک بار پھر پلٹا کھایا اور آج شب پاکستان کے کئی علاقوں میں بارش برسنے کا امکان پیدا ہو گیا۔ میٹ دیپارٹمنٹ نے کئی روز پہلے اس بارش کے پانچ اکتوبر سے شروع ہونے کی فورکاسٹ کی تھی۔ آج میٹ ڈیپارٹمنٹ کی روزانہ فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش آج شب ہی شروع ہو رہی ہے۔ آئندہ تین سے چھ گھنٹے اہم ہیں۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی آج رات بارش کا کہاں کہاں امکانمیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران تین بڑے ٹریفک حادثات ہوئے،لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹینکرکی ٹکرسےماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈیفنس فیز8میں کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،دوسری جانب بلدیہ ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،حادثات میں2افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 3
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔ جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے سے ویرات سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر ویرات نے فوراً جواب دیا: “ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ۔” ابتدائی آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ اور کرکٹ پر گفتگو ہوئی، لیکن پھر باتوں کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ جمیما نے بتایا: “ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہ ذمہ داری قبول...
بھارت نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے دوسری بار رابطہ کرکے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پہلے رابطے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے پاکستان کو آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ بھارت نے سیلابی وارننگ سفارتی ذرائع سے فراہم کی، سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈس واٹر کمیشن کی بجائےسفارتی ذریعے سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے...

لوک سبھا میں مودی نے 2 گھنٹے کی تقریر میں پاکستانی طیارے گرانے کی بات کیوں نہیں کی سینیٹرعرفان صدیقی کا سوال
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے...
اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان اسرائیلی فوج نے آج ستائیس جولائی بروز اتوار سے غزہ کے تین گنجان آباد علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے جنگی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام شدید بھوک اور انسانی بحران کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب اسرائیل کو 21 ماہ سے جاری جنگ پر عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سٹی، دیر البلح اور المواصی میں ہر روز صبح 10 بجے سے رات آٹھ...
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔ حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو...
بھارتی شہر احمد آباد میں تباہ ہونے والے ائیر انڈیا کے طیارے میں حادثے سے قبل سفر کرنے والے ایک مسافر نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے میں دہلی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ مسافر آکاش وٹسا نے انکشاف کیا کہ اُس نے حادثے ے شکار طیارے میں صرف 2 گھنٹے پہلے سفر کیا تھا اور کچھ غیرمعمولی چیزیں دیکھی تھیں۔ مسافر نے بتایا کہ میں نے بدانتظامی کی ویڈیو بھی بنائی۔ اے سی کام نہیں کر رہا تھا۔ لائٹ بھی بند اور ٹی وی اسکرینیں ناکارہ تھیں۔ آکاش نے اپنی ویڈیو میں ایئر انڈیا کا نام لیکر پوچھا کہ کیا یہ وہ سہولیات جو آپ مسافروں...
پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے قربانی کی گائے چوری کرنے والے ملزم کو تین گھنٹے میں گرفتار کر کے گائے برآمد کرلی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق شہری اسامہ نے پاکستان بازار تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ گھر کے باہر کھڑی اس کی قربانی کی گائے چوری ہوگئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گائے کی تلاش شروع کر دی اور تین گھنٹے کے اندر چوری کی جانے والی قربانی کی گائے برآمد کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ گائے کے مالک اسامہ نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی عہدیدار کو اسی طرح کی وجوہات کی بناء پر نا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔ ????PR NO.1️⃣4️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ A Staff Member of the Indian High Commission, Islamabad, Declared Persona Non...
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے چلتے پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اب پابندی مزید برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے، جس کے بعد نوٹم جاری کیا جائے گا۔ پابندی برقرار رہنے...
فواد عباسی، مظفر آباد حکومت آزادکشمیر نے ایل او سی پیکج کے تحت متاثرین کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مالی امداد فراہم کرنے کا مؤثر نظام قائم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت سیز فائر کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے بعد آج پہلی تین حج پروازیں 700 سے زائد حجاج کو لیکر مدینہ روانہ ہوں گی۔لاہور سے نجی ایئرلائن کی حج پرواز مدینہ کے لیے دو بجے کے قریب روانہ ہوگی، لاہور سے مدینہ کے لئے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی 72 49 مدینہ کے لئے اڑھائی بجے روانہ ہوگی، لاہور سے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی حج پرواز 7251 مدینہ کے لئے صبح چار بجے کے بعد متوقع طور پر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ کی جائے گی۔24 گھنٹے کے دوران آپریٹ کی جانے والی یہ تین حج پروازیں صبح تک لاہور سے مدینہ روانہ کی جائیں گی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عامر الیاس رانا نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ پاک فوج نے کاری وار کرکے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار:پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔ یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔S-400 کا خاتمہ ہونے سے بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی:آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید...
اسلام آباد (اوصاف نیوز) پہلگام واقعہ کےبعد بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور بھارت کو سمجھانے کے باوجود مودی ضد پر آگیا ، پاکستان کے خلاف الزامات اور حملے کھیل بنالیا صبر آزما آزمائش کے بعد پاک فوج نے ہر قسم کے سیاسی اور عالمی محاذ کو استعمال کیا مگر بھارتی ہٹ دھرمی کے جواب میں بالآخر پاکستان نے ایسا اقدام اٹھایا کہ اب بھارت کئی دھائیوں یاد رکھے گا۔۔ پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور...
سٹی42: پاکستان ائیرفورس نے انڈین ائیرفورس کے مایہِ ناز کومبیٹ طیارے رافیل کو گرانے سے پہلے انہیں چلانے والے پائلٹس کی ساری کمیونی کیشن انٹرسیپٹ کی۔ انڈیا کے پالٹوں کی ریکارڈ کی گئی باتیں پاکستان ائیرفورس کے سینئیر کماندر نے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو سنوائی۔ اس نیوز کانفرنس میں پاکستان ائیر فورس کے سینئیر کماندر نے تفصیل کے ساتھ انترنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پی اے ایف کے پائلٹوں نے 7 مئی کو کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا۔پاک فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی ٹیکنیکل تفصیلات پہلی مرتبہ سامنے لائی گئی ہیں۔ مری...

وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات،پاک وطن کی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے:محسن نقوی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا...
بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی: بھارتی کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو پراوزں کے لیے بحال کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال ہیں۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا...

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات، جنگی جنون اور پاکستان کی تیاری ،صورتحال سنگین، اگلے 72 گھنٹے اہم قرار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، تاہم پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد اس واقعے میں کسی بھی طور پر ملوث نہیں۔ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر بھارت چاہے تو واقعے کی شفاف تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی طرف سے امن کے پیغامات کے باوجود بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیکیورٹی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر حملے کی راہ تلاش کر رہی ہے۔ تاہم، پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ...
بھارتی گلوکار پون دیپ راجن کی صحت سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سامنے آگئیں۔ انڈین آئیڈل 12 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار پون دیپ راجن ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ 5 مئی کی صبح مرادآباد (یوپی) کے قریب دہلی جاتے ہوئے ان کی گاڑی ایک دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پون دیپ کے شدید زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی، بتایا گیا کہ ان کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ گلوکار کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق ایک بیان انسٹاگرام پر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں...
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بدستور مشکلات کا شکار ہے جبکہ اضافی مسافت سے پروازوں کے آپریشنل اخراجات میں فی پرواز لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔ طویل فاصلے کی پروازوں میں دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کی دہلی الماتے کی پروازیں 6ای 801 اور 6ای 802 تیسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز نے بھی طویل مسافت طے کی۔ نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازیں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں...
بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحدی علاقوں کے کسانوں کو 48 گھنٹوں میں فصلوں کی کٹائی مکمل کرنے اور کھیت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ورنہ ان کے کھیتوں تک رسائی بند کر دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ سخت ہدایت نے پنجاب کی سرحدی برادریوں، خصوصاً امرتسر، ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکہ کے ہزاروں کسانوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ گاؤں کے گردواروں میں...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی فضائی کمپنیوں کے ہوش ٹھکانے آگئے، متبادل راستہ اختیار کرنے سے کروڑوں کا اضافی خرچ اور مسافروں سے محرومی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بھارتی فضائی کمپنیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ایئرلائنز 7 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ، ری فیولنگ اور قیام کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہوا، حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز بحران کا شکار ہے۔ بھارتی نائب صدرکی خصوصی پرواز کو نیو دہلی سےاٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا رہا اور پرواز کو دہلی سے روم ڈیڑھ...
بھارتی ایئرلائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 24 گھنٹے ہوگئے جب کہ 70 سے 85 بھارتی پروازیں دو سے 3 گھنٹے اضافی سفر کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سفر کی طوالت کا شکارپروازیں دو سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکاررہیں، پروازوں کےاضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑھ رہے ہیں۔ اضافی وقت کے باعث تاخیر کی شکاردو طرفہ پروازوں میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ کی پروازیں شامل ہیں، دیگر پروازوں میں جرمنی، سعودیہ، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ بحرین، مسقط، باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازوں کو بھی فیول کے اضافی اخراجات سمیت اضافی وقت کا سامنا ہے، ذرائع...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے، بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو دلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑا۔ ٹورنٹو، نیو یارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دلی کی پروازیں دو گھنٹے جبکہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دلی کی پروازیں 2 گھنٹے طویل ہوگئیں۔ایمسٹرڈیم اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے دلی کی پروازیں بھی دو گھنٹے طویل ہوگئیں، طویل دورانیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔شارجہ امرتسر پرواز کو احمدآباد اور ٹورنٹو دلی کی پرواز کو ڈنمارک میں اتارا گیا، ابوظبی میں اتاری گئی پیرس اور لندن کی...

بھارتی شہری 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دیں،سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا،نائب وزیر اعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، پاکستان بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو جو ڈی مارش دیا گیا اس میں بھارتی حکومت کے تمام فیصلے لکھے گئے ہیں لیکن سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا کوئی ذکر نہیں۔ہم نےبھی آج واہگہ بارڈرکوفوری بند کردیا ہے،30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں، جن بھارتی شہریوں کوویزےجاری انہیں کینسل کردیا ہے، سارک ویزا کےتحت پاکستان میں داخل ہونےوالے48گھنٹےتک واپس چلےجائیں، واہگہ کےراستےہرقسم کی تجارت کومعطل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 48 گھنٹےمیں بھارتی سفارتکاروں کے ملک چھوڑنے کا حکم دینے کا مطالبہ کردیا۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے اور 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے۔ صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف نے کہا کہ پہلگام واقعےکے باعث سفارتی کشیدگی سےآگاہ ہیں، قومی وقارکے تحفظ کے لیے سخت اورمؤثر جواب ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات مضحکہ خیز جھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد ہیں ، پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت چھپانےکی ناکام کوشش ہے، بھارتی فوج کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں اور بھارت مقبوضہ...
سپریم کورٹ بار کا تمام بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ بار کا تمام بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا مطالبہ،پہلگام واقعہ پلوامہ طرز کا جھوٹا فلیگ آپریشن ہے، بھارت کے پا کستان پر دہشت گردی کے الزامات مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا زندہ ثبوت، حاضر سروس بھارتی افسر کلبوشن کی گرفتاری تھی، بھارت کی جنگی جنونیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب...
نئی دہلی: بھارت میں موجودپاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، واہگہ بارڈربھی بند کرنے کااعلان کردیا۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد بھارتی ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کئے جارہے ہیں۔ Post Views: 1
سٹی42: آج شام مغرب کے بعد نظر آنے والا چاند دوسرے دن کا چاند ہو گا اس لئے ہر کوئی یقین سے بتا رہا ہے کہ "آج شوال کا چاند نظر آنے کا "قوی امکان" ہے"۔ کل ہفتہ کے روز 29 مارچ کو سہ پہر 3 بجکر 57 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوئی تھی، آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ پر نظر آ سکے گا۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے 50 منٹ ہوگی(یعنی یہ چاند جسے آج دیکھ کر علما شوال کی پہلی تاریخ کا اعلان کریں گے اس...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا۔ مریم نوازشریف نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن7تا 14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔ جوائنٹ مشن ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کیلئے وزیراعلی مریم...
CANADA: الاسکا میں حادثے کے باعث منجمد جھیل میں پھنسے طیارہ کے پائلٹ اور اس کی دو بیٹیوں کو 12 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے رکن ٹیری گوڈیس نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے فیس بک پوسٹ میں ایک لاپتا طیارے کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل دیکھی، جس میں ایک شخص اپنے لاپتا بیٹے اور دو پوتیوں کی تلاش کیلئے مدد مانگ رہا تھا۔ وہ اگلی صبح درجن ساتھیوں کے ہمراہ طیارے کی تلاش میں روانہ ہوئے، توستومینا جھیل کے ایک گلیشیر کے پر انہیں طیارے کا ملبہ دکھائی دیا، قریب پہنچنے پر انہیں طیارے پر کھڑے تین افراد ہاتھ ہلاتے دکھائی دیئے۔ ملبہ برف اور جھیل کے منجمد پانی میں...
حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک زیر تعمیر سرنگ گرنے سے آٹھ مزدور 72 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ خراب موسم اور ملبہ ہٹانے میں مشکلات کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں۔ یہ حادثہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب 43 کلومیٹر طویل سری سیلم لیفٹ بینک کینال (SLBC) سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثے کے وقت پچاس مزدور سرنگ میں موجود تھے، جن میں سے 43 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم آٹھ مزدور اب بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو نرم مٹی، ملبے اور تنگ راستوں کے باعث مزدوروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اب تک 33 کلومیٹر سرنگ کھودی جا چکی ہے، جبکہ 10 کلومیٹر باقی...
دبئی (اوصاف نیوز )یو اے ای میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کو رمضان میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کرنا پڑے گا۔ پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز کام کا دورانیہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ملازمین پیر سے جمعرات تک روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کم کام کریں گے، جبکہ جمعہ کو ڈیڑھ گھنٹہ مزید کم ہوجائے گا۔ سرکاری ملازمین جن کی ملازمت کی نوعیت مختلف اوقات میں کام کرنے کی متقاضی ہے ان پر یہ اصول لاگو نہیں ہوں...
کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق ) تین کروڑ کی آبادی والے شہر میں پانچ فیصد افراد بھی اپنے قیمتی وقت کا ایک زائد گھنٹہ ٹریفک کی نذر کرتے ہیں تو شہریوں کے 15 لاکھ قیمتی گھنٹے روزانہ بغیر کسی نفع اور ثمر کے ضائع ہو جاتے ہیں،رش اور ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولنس وقت پہ اسپتال نہیں پہنچ پاتیں اور بے شمار مریض بروقت علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف سرجن ڈاکٹر محمد اورنگ زیب نے شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ پرنمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی...
وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت...
دہلی میں تین دن قبل گرنے والی چار منزلہ نامکمل عمارت دبنے والے چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ یہ چاروں افراد تیس گھنٹوں تک تین ٹماٹر چُوس کر پیاس اور بھوک کو قابو میں کرتے رہے۔ شمالی دہلی کے علاقے بُراری میں گرنے والی عمارت میں دب کر 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 16 افراد کو نکال لیا گیا تھا۔ 30 سالہ راجیش، اُس کی 26 سالہ بیوی گنگوتری، 6 سالہ بیٹے پرنس اور 3 سالہ بیٹے رتک کو 29 جنوری کی شب نکالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھانے اور پینے کے لیے کچھ بھی میسر نہ تھا۔ صرف تین ٹماٹر دستیاب تھے اور چاروں نے اُنہی ٹماٹروں پر گزارا کیا۔ یہ عمارت 27 جنوری...
بھارت کے ٹیکنو آجر نارائن مُورتی نے کہا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 70 گھنٹے کام کرنا ہی حقیقی کامیابی، ترقی اور خوش حالی کی شاہ کلید ہے۔ کوئی بھی قوم اگر باقی دنیا سے ممتاز ہونا چاہتی ہے، ترقی یقینی بنانا چاہتی ہے تو اُسے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہی پڑے گا۔ دنیا بھر میں وہی اقوام ترقی سے ہم کنار ہوئی ہیں جنہوں نے کام کو حرزِ جاں بنایا ہے۔ آئی ایم سی کے کِلاچند میموریل لیکچر میں اِنفوسِز کے شریک بانی نارائن مُورتی نے کہا کہ دو سال قبل جب میں نے قوم کو مشورہ دیا تھا کہ سب کو ہفتے میں 70 گھنٹے کام کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے تب ایک ہنگامہ...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی تیراک مریم صالح نے ’چیلنج خالد بن حمد تیراکی‘ مقابلے کے تحت سعودی شہر الخبرسے بحرین کے سلمان پورٹ تک تیراکی کی۔مریم صالح نے یہ تاریخی کارنامہ 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں سر انجام دیا۔ واضح رہے کہ مریم صالح اس سے قبل مصری سیاحتی مقام شرم الشیخ تک 9کلو میٹر کا فاصلہ صرف چار گھنٹے میں طے کرچکی ہیں۔