بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
کراچی: بھارتی کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو پراوزں کے لیے بحال کر دیا ہے۔
نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال ہیں۔
نوٹم میں مزید بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافراپنی متعلقہ ائیرلائنز سے رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ائیرلائنز کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔
پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں: عالمی برادری بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں: عالمی برادری قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ ہم اپنے کاروبار اور جانیں پاکستان اور مسلح افواج پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال؛ پی اے اے
سٹی 42:پی اے اے نے کہا ہے پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں،
قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کیلئے دستیاب اور محفوظ ہے،پاکستان نے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو خطرات سے آگاہ کردیا
قومی فضائی حدود سے پروازوں کی پر امن روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،محفوظ اور موثر انتظام سے پروازوں کی اڑان کیلئے کوشاں ہیں،