اسلام آباد:

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہے جنہیں پشاور اور دیگر متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، یہ ہنگامی اقدامات بھارت کی جانب سے کی گئی ایک ممکنہ بزدلانہ کارروائی کے خدشے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی گشت جاری ہے، جب کہ فضا میں مسلسل گن گرج کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسکردو، اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی فضائی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کی جانب دیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔واسا نے رواں سال فروری میں بھی ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی۔خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 ماہ کا رہ گیا ہے پانی کی طلب اور رسد ان دنوں شدید متاثر ہے،کم بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح ساڑھے 6 سو فٹ تک چلی گئی ہےبارشیں نہ ہوئی تو جڑواں شہروں میں پانی کا مسلہ سنگیں ہوسکتا ہے، اس وقت راولپنڈی میں پانی کی طلب 5 کروڈ گیلن یومیہ سے زائد ہے جبکہ راولپنڈی کو دستیاب پانی 3 کروڈ گیلن یومیہ ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کو ٹیوب ویلز اور دیگر ذرائع سے پوری کرتے ہیں،آبادی میں مسلسل اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کی ذخائر کم ہورہے ہیں۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ   کم بارشوں کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہے اس لیے پانی کے غیر ضروری استعمال پر اب مقدمات کا اندراج کرینگے۔

ایم ڈی واسا  نے شہریوں سے اپیل ہے پانی کی بچت کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں
  • بھارت بھر میں ایمرجنسی تیاریاں: شہری دفاع کی فرضی مشقوں کا آغاز
  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد عالمی ایئر لائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال روک دیا
  • بھارتی فضائیہ اور رافیل طیارے ایک بار پھر الرٹ،فضائی گشت شروع
  • پانی کا بحران، راولپنڈی میں واٹر ایمرجنسی نافذ
  • راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ
  • راولپنڈی میں ایک بار پھر واٹر ایمرجنسی نافذ