اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام آنے اور جانے والی فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔
سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد آنے والی پرواز SV 726 کو بھی اسلام آباد کی بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔
حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ صورتحال جاننے کے لیے ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی عمران خان نے رہنماوں کو اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جانے سے روک دیا بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان تشدد کا معاملہ ،پی ٹی آئی رہنماوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دے دیا ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔
اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسسز، چوراہوں اور انٹرچینجز کو دونوں ممالک کے قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔
شاہراہ دستور، مارگلہ ایونیو، جناح ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے سمیت مرکزی راستے روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔
ڈپلومیٹک انکلیو، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو بھی دلکش لائٹس سے مزین کیا گیا جبکہ جناح کنونشن سینٹر، سرینہ ہوٹل، بلیو ایریا اور ایف سکس، ایف سیون کے کمرشل مراکز کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟
سی ڈی اے کے عملے نے شہر کی آرائش کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے۔ شہریوں کے مطابق قومی پرچموں اور روشنیوں سے آراستہ یہ مناظر اسلام آباد کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔
یہ سجاوٹ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی اور بھائی چارے کو خراجِ تحسین ہے بلکہ مستحکم تعلقات اور مشترکہ ترقی کے عزم کی علامت بھی قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان سجاوٹ سعودی عرب