یمن اسرائیل کے نشانے پر؛ الحدیدہ بندرگاہ پر بمباری کے بعد مرکزی ہوائی اڈے پر بھی حملہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے یمن کے مرکزی ہوائی اڈے، صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت صنعا میں کم از کم چار فضائی حملے کیے گئے۔ یہ حملے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حصہ ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق روئٹر کے مطابق اسرائیل نے صنعا ایئرپورٹ کے ارد گرد موجود لوگوں کو پہلے ہی انتباہ دیا تھا کہ وہ علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیں کیونکہ انہیں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس وارننگ کے ساتھ اسرائیل نے ایئرپورٹ کے اطراف کا ایک نقشہ بھی جاری کیا تھا۔
حملوں کا ہدف تین مسافر طیارے، روانگی ہال، رن وے اور حوثیوں کے زیر کنٹرول ایک فوجی اڈہ تھا۔
یہ حملے اس وقت ہوئے جب اسرائیل نے پیر کے روز یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر بمباری کی تھی۔ اسرائیل نے یہ کارروائی اس وقت کی جب حوثیوں کا ایک میزائل اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے ”بن گوریون ایئرپورٹ“ کے قریب گرا تھا۔
حوثیوں نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل پر ”جامع فضائی ناکہ بندی“ مسلط کریں گے اور اس کے ہوائی اڈوں کو بار بار نشانہ بنائیں گے۔
حوثی وزارت صحت کے مطابق پیر کو الحدیدہ پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 39 کے قریب زخمی ہوئے۔ آج ہونے والی تازہ ترین کارروائی میں ہلاکتوں یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
قبل ازیں، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب میزائل گرنے کے بعد اس حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں یورپی اور امریکی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغی اسرائیل اور غزہ میں حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل اور بحیرۂ احمر میں موجود بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 52,615 فلسطینی شہید اور 118,752 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے، کیونکہ ملبے کے نیچے ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں اور انہیں مردہ سمجھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیل کے اسرائیل نے کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
ادھر لبنان میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے۔
عالمی مبصرین کے مطابق اسرائیلی کارروائیاں سیز فائر معاہدے کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔