data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سرگرم خطرناک اور اشتہاری دہشت گردوں کی تازہ فہرست جاری کردی ہے، جس میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے نام شامل ہیں، ان میں سے درجنوں کے سروں کی قیمت ایک سے تین کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فہرست صوبائی انتظامیہ، حساس اداروں اور محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، جسے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی ارسال کردیا گیا ہے، فہرست میں شامل دہشت گرد مختلف شدت پسند تنظیموں سے وابستہ ہیں اور ان کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں کے مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 59 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک سے تین کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے، ان میں کرم ایجنسی کے کاظم خان کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے جبکہ دہشت گرد کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، فہرست میں شامل زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، باجوڑ اور جنوبی اضلاع سے ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جبکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خفیہ نگرانی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ اقدام صوبے میں جاری دہشت گردی کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش ہے تاکہ خیبرپختونخوا کو شدت پسندی کے خطرات سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سر کی قیمت کروڑ روپے کے مطابق گئی ہے

پڑھیں:

ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ پر 10 کروڑ روپے کی رشوت;4ملازم گرفتار مزید 19 کے ملوث کا انکشاف

سٹی 42: ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ میں اہم پیشرفت ہوگئی ۔ ریلوےپولیس نےکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ میں ملوث4ملازمین کوگرفتارکرلیا
مبینہ طورپر10کروڑروپےرشوت لےکرکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ کی گئی۔گرفتارملزموں  میں وقاص،محمد ضیغم،محمد نذر اور ذیشان شاہد شامل ہیں۔
دیگر ملزموں  کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔فراڈ میں ریلوے کے 19 ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔
ڈی جی ویجیلنس ریلوے نے اس بارےاپنی رپورٹ بنا کر چیئرمین ریلوے کو ارسال کی تھی۔

وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالے اداروں، کمپنیوں اور افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

فراڈمیں  ملوث ملازمین میں غلام تبسم،توقیرحسین،رفاقت،احسان عارف،کلیم،راشدرشید،زاہد،حافظ شفیق ایازاوردیگرکےنام بھی شامل ہیں ۔
کوارٹرزکی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ریلوے کےبعض افسروں کےنام بھی سامنےآنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، مطلوب اشتہاری دہشتگردوں کی فہرست تیار، سر کی قیمت بھی مقرر
  • خیبرپختونخوا میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار، سر کی قیمتیں مقرر
  • خیبرپختونخوا؛ مطلوب اشتہاری دہشتگردوں کی فہرست تیار، سر کی قیمت بھی مقرر
  • ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ پر 10 کروڑ روپے کی رشوت;4ملازم گرفتار مزید 19 کے ملوث کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا ؛ اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست تیار، سروں کی قیمت بھی مقرر
  • استنبول مذاکرات ناکام‘ پاکستان کا افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
  • کراچی، 24 گھنٹے کے دوران 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان جاری
  • گیس کتنی مہنگی ہو رہی ہے؟
  • سوئی ناردرن کی گیس نرخوں میں 189 روپے اضافے کی درخواست