نوزائیدہ بچوں کیلیے فارمولا دودھ بھی معیشت پر بوجھ بن گیا، وزیر مملکت کا مَدر فیڈ پر زور
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-27
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ملک میں فارمولا دودھ کی زیادتی نہ صرف بچوں کی صحت کے لیے مسئلہ بن رہی ہے بلکہ قومی معیشت پر بھی بوجھ پڑرہا ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دینا اشد ضروری ہے اور حکومت اس کے لیے شعور بیدار کرنے، قانون سازی مضبوط کرنے اور مارکیٹنگ پر کنٹرول لانے کے اقدامات کرے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بچوں کے لیے غذائیت کا بہترین ذریعہ ماں کا دودھ ہے اور اس مسئلے پر پارلیمنٹرینز کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دودھ پلانے سے متعلق موثر قانون سازی کے لیے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں خواتین میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔وزیر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’’بچوں کے لیے غذائیت کا بہترین ذریعہ ماں کا دودھ ہے‘‘۔ڈاکٹر بھرتھ نے اس مسئلے پر پارلیمنٹرینز کو آگاہ کرنے کی ضرورت کا بھی ذکر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دودھ پلانے سے متعلق موثر قانون سازی کے لیے پرعزم ہے،خواتین کو ہدف بناتے ہوئے ملک بھر میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔حکام اور ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال 110 ارب روپے سے زائد مالیت کا فارمولا دودھ اور بچوں کی خوراک استعمال ہوتی ہے۔ ملک میں دودھ پلانے کے کمزور طریقوں سے صحت اور معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، سب سے زیادہ دودھ پلانے سے تقریباً 50 فیصد بچوں کی اموات ہوتی ہیں اور اس میں بھی زیادہ تر اسہال اور نمونیا جیسے انفیکشن سے۔مزید برآں معاشی طور پر فارمولا دودھ سمیت بچوں کی بیماری، طبی اخراجات اور والدین کی لاعلمی کی وجہ سے ملک کو سالانہ اندازے کے مطابق 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فارمولا دودھ وزیر مملکت دودھ پلانے بچوں کی کے لیے
پڑھیں:
پولینڈ کیساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، آصف علی زرداری
ایوان صدر میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی صدر مملکت سے ہونے والی ملاقات میں صدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیا، صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری میچی دُشچِک بھی وفد میں شامل تھے۔ صدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیا، صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، صدرِ مملکت نے خطے میں امن، استحکام اور معاشی رابطوں کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کیا۔ دونوں جانب نے تعلیم، دفاع اور عوامی تبادلے کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا، صدر آصف علی زرداری نے یورپی یونین جی ایس پی پلس پر پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔