ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے سندھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسدادِ پولیو مہم میں تسلسل برقرار نہ رہا تو آئندہ تین سالوں میں کیسز کی تعداد بیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی کے نجم الدین آڈیٹوریم میں ای او سی سندھ کی جانب سے عالمی یوم انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔

تقریب میں سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، عالمی ادارۂ صحت، یونیسف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ای او سی سندھ کے آرڈینیٹر ارشاد سوڈھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیو ورکرز کی خدمات کو فرنٹ لائن ہیرو قرار دیا اور کہا کہ ہم ان شاء اللہ جلد پولیو فری ڈے منائیں گے۔

انہوں کہا کہ 24 اکتوبر کو ویکسین کا دن منایا جاتا ہے اور یہ دن پولیو ورکرز کے نام ہونا چاہیے کیونکہ سب سے مشکل کام دھوپ، بارش، گرمی اور سردی میں پولیو ورکرز کرتے ہیں،انہوں نے سیلاب میں کشتیوں پر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز اپنے گھروں اور بچوں کو چھوڑ کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں،اگر اسی طرح ہمارا ساتھ رہا تو جلد پولیو کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ انشاء اللہ 2026 میں سندھ کو پولیو فری بنائیں گے۔

ڈاکٹر عذرا نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو کے قطرے بخوبی پلائیں کیونکہ جو بچہ بظاہر صحت مند لگتا ہے، وہ بھی وائرَس پھیلانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

تقریب میں پولیو سے متاثرہ ڈاکٹر اختر عباس نے بھی اپنی زندگی کی کہانی سنائی، انہوں نے بتایا کہ ساڑے تین سال کی عمر میں مجھے پولیو ہوا تھا اور اس کے باوجود اللہ کے فضل سے میں نے الٹراساؤنڈ میں ٹریننگ لے کر آج بحیثیتِ پیشہ کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر اختر نے کہا کہ یہ دو قطرے بچوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

وزیرِ صحت نے بتایا کہ جناح اسپتال وفاق سے لیز پر لیا گیا ہے انہوں نے اسپتال کو آوٹ سورس کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے ڈینگی کے کیسز کے حوالے سے کہا کہ جو مریض او پی ڈی میں آ رہے ہیں، وہی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ صوبے کی ڈسپنسریز میں پی پی ایچ آئی فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

تقریب میں عالمی ادارۂ صحت اور یونیسف کے نمائندوں نے بھی ویکسین کے ثابت شدہ اثرات اور پولیو مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور والدین سے بار بار اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیں تاکہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو سے پاک کیا جا سکے۔

تقریب کے آخر میں شرکاء نے پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مزید عوامی شعور بیدار کرنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیو ورکرز انہوں نے کو پولیو پولیو سے بچوں کو کہا کہ

پڑھیں:

پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے معرکہ حق میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا, سید عاصم منیر

سٹی42:  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے معرکہ حق میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ معرکہ حق کے ملٹی ڈومین آپریشنز مستقبل کی جنگوں کے لیے نصابی کیس سٹڈی بن چک ہیں۔

 چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے تینوں خدمات کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا  کہ معرکہ حق کے دوران پوری پاکستانی قوم بالخصوص پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مردوں اور خواتین نے  پیشہ ورانہ مہارت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ معرکہ حق کے ملٹی ڈومین آپریشنز اب مستقبل کی جنگ کے لیے نصابی کتاب کی مثال اور کیس اسٹڈی بن چکے ہیں۔ سی او اے ایس اور سی ڈی ایف نے شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا جو ہمیشہ قوم کا فخر بنے رہیں گے۔

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) HJ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS اور CDF) کی تقرری کے ادارے کے موقع پر ٹرائی سروسز گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، NI, NI(M)، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، NI (M) HJ، چیف آف ایئر اسٹاف اور تینوں افواج کے اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

سہ فریقی خدمات کے انضمام اور ہم آہنگی کے لیے باضابطہ انتظامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے روشنی ڈالی کہ مسلح افواج کو جنگ کی نئی حقیقتوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ہوگا جو اب سائبر اسپیس، الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم، آؤٹر اسپیس اور انفارمیشن کی معلومات کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی ایک وسیع صف میں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے نئے قائم کردہ CDF ہیڈ کوارٹر کو تاریخی قرار دیا، جو سہ فریقی خدمات کی چھتری کے تحت مستقبل کے خطرے کے سپیکٹرم کی حرکیات کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ انضمام، ہم آہنگی اور ہم آہنگی کا متحمل ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے

اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے مسلح افواج کے لیے ثقافتی طور پر مستقبل کی، جنگی طور پر تیار فوجی مشین بننے کے وژن کو شامل کیا جو جارحیت کو روکتی ہے اور قوم کا مکمل اعتماد حاصل کرتی ہے۔

تقریب میں پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ کی جانب سے نشانِ حق کے ہیروز کو جنگ کے دوران ان کی بہادری کے کارناموں کو تسلیم کرنے پر ایوارڈز کی پیشکش بھی شامل تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  شہدا کو خراجِ عقیدت پیس کیا،  انہوں نے کہا شہیدوں کو قوم کا ہمیشہ کا فخر قرار دیا
فیلڈ مارشل نے ٹرائی سروسز انٹیگریشن اور سِنرجی کے لیے باضابطہ انتظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے  سائبر سپیس، الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم، آؤٹر اسپیس، انفارمیشن آپریشنز، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے بڑھتے جنگی کردار پر روشنی ڈالی

سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں  نےنئے قائم شدہ CDF ہیڈکوارٹر کو تاریخی قرار دیا جو مستقبل کے خطرات کے مقابلے کے لیے ضروری انٹیگریشن فراہم کرے گا

فیلڈ مارشل نے ا پاکستان کی مسلح افواج کو ثقافتی طور پر مستقبل بین، مکمل جنگی تیاری کی حامل اور جارحیت روکنے والی طاقت بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے معرکہ حق کے ہیروز کو بہادری کے اعتراف میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری  

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • تیزاب حملے، تشدد اور زندگی کا خاتمہ، پاکستان میں خواتین کی مشکلات کی کہانی
  • ثقافتی دن پر گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب
  • سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر شروع ہوگی
  • پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
  • جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی
  • جاپان میں شدید 7.6 ریکٹر زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی
  • نیب نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے
  • پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے معرکہ حق میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا, سید عاصم منیر
  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چیف وہپ حزبِ اختلاف کو خط، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے کیسز سے متعلق وضاحت طلب
  • پائلر کے تحت ’’سوشل سیکورٹی کے چیلنجز اور مستقبل کا راستہ‘‘پر سیمینار