بینکوں کو مقامی پے پال ڈیبٹ کارڈ کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے،حکام اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ کمرشل بینک ہدایات کے باجود مقامی پےپال ڈیبٹ کارڈ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، مہنگے تعلیمی اداروں کی جانب سے اسکول فیس کی ویزا ماسٹر کارڈ سے ادائیگی کا تقاضا معمول بن چکا، کمیٹی نے مقامی پے پال ڈیبٹ کارڈ کے فروغ کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ پر بحث بھی ہوئی، ارکان نے کہا کہ 5300 ارب روپے کرپشن کی نشاندہی سے ملک کی بدنامی ہوئی، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر آئندہ اجلاس میں آکر وضاحت دیں۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
ارکان نے شکوہ کیا کہ کمرشل بینک اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے باوجود مقامی ڈیبٹ کارڈز کو فروغ نہیں دیتے، مہنگے تعلیمی ادارے بھی فیس پے پال کے بجائے صرف ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ذریعے قبول کرتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک حکام نے بریفنگ دی کہ ملک میں 5 کروڑ 30 لاکھ ڈیبٹ کارڈ اور20 لاکھ سے زائد کریڈٹ کارڈ استعمال ہو رہے ہیں، مگر پے پال کارڈ کا مارکیٹ شیئر صرف 26 فیصد ہے، پے پال کارڈ پر کوئی ٹرانزیکشن فیس نہیں، اسے اے ٹی ایم، مقامی خریداری اور جلد آن لائن ادائیگیوں کے لیے بھی قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
بتایا گیا کہ بین الاقوامی ویزا اور ماسٹر کارڈز پر سالانہ 20 کروڑ ڈالر تک فیس ادا کی جاتی ہے، جس پر ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا، کمیٹی نے مقامی پے پال کارڈ کو فروغ نہ دینے والے بینکوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
دوران اجلاس آئی ایم ایف کی کرپشن اینڈ ڈائگناسٹک رپورٹ بھی زیر بحث آئی، ارکان کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ میں گورننس اور کرپشن سے متعلق سنگین نکات نے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کیا، سینیٹر دلاور خان نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ میں 5300 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔
وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی
سینیٹر فاروق نائیک نےالزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ سے بیرونی سرمایہ کاروں کو غلط پیغام ملا، وزارت خزانہ کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں، حکومت پہلے ہی 15 نکاتی فریم ورک پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیبٹ کارڈ مقامی پے کہ رپورٹ ارکان نے پے پال کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم نے کرپشن مقدمات میں معافی کی درخواست کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر اساق ہرزوگ سے اپنے خلاف درج کرپشن مقدمات میں معافی دینے کی درخواست کی ہے۔ نیتن یاہو نے موقف اختیار کیا کہ فوجداری کارروائیاں ان کی حکومت کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور معافی اسرائیل کے مفاد میں ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی ملک کے لیے اچھا چاہتا ہے وہ اس اقدام کی حمایت کرے گا، اور فوجداری سماعت کی وجہ سے ملک میں تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ نیتن یاہو نے مؤقف اپنایا کہ قومی اتفاق رائے کے لیے کیس کا خاتمہ ضروری ہے اور ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہونے کی وجہ سے معافی اسرائیل کے لیے فائدہ مند ہوگی۔
اس سے قبل امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر یایر لیپڈ نے کہا کہ بغیر جرم تسلیم کیے نیتن یاہو کو معافی نہیں ملنی چاہیے اور اگر معافی دی جاتی ہے تو انہیں سیاسی زندگی ترک کرنی ہوگی۔
اسرائیلی صدر کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں شہریوں نے احتجاج کیا، معافی نہ دینے اور نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ عوامی سطح پر اس اقدام پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور سیاسی ماحول کافی کشیدہ ہو گیا ہے۔