بچوں کو اسمارٹ کارڈ،موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: بچوں کو اسمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا، نئے قوانین سے آگاہی بھی فراہم کردی گئی۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 16 سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، پوسٹ میں آگاہی فراہم دیتے ہوئے کہا گیا ہیلمنٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریفک کےلیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا ہے، والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ بچوں کو روڈ سیفٹی کےلیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضروت سے آگاہ کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کو
پڑھیں:
’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی کی نوجوان سے گفتگو وائرل
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ محسن نقوی نے نوجوان سے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوایا؟ مسافر نے جواب دیا کہ گاڑی چلانی آتی ہے لیکن لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی بنوایا۔ وزیر داخلہ نے نوجوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو سعودی عرب بھیجوں گا لیکن پہلے یہاں ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر وہاں جا کر دھکے کھاؤ گے۔ ڈرائیور کی نوکری ہے اور لائسنس نہیں، وہاں سعودیہ والوں نے آپ کا اچھی طرح ٹیسٹ و امتحان لینا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سٹاف کو نوجوان مسافر کی سیٹ ائیرلائن سے کہہ کر ایک ہفتہ آگے کروانے اور نمبر لیکر لائسنس بنوا کر دینے کی ہدایت کر دی۔