City 42:
2025-12-01@19:02:17 GMT

نادرا نے شناختی نظام میں نئی اصلاحات کا اجرا کردیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

ویب ڈیسک : نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجرا کردیا، شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت بھی کی گئی ہے۔

نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کی اشاعت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ریکارڈ کے جائزے کا طریقہ کار بھی ریگولیٹری اصلاحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کیلئے ویری فکیشن بورڈز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

 شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت کردی گئی ہے۔ متروک یا وصول نہ کئے گئے شناختی کارڈزکی تلفی کا طریقہ بھی شامل ہے جبکہ ایک سے زائد شناختی کارڈز کے معاملات نمٹانے کا طریقہ کار مزید واضح کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یتیم خانوں اور تحفظ اطفال کے اداروں کی رجسٹریشن کے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں، پاکستان اوریجن کارڈ کےلئے اہلیت کا معیار واضح کردیا گیا۔

سلسلہ نسب کی تصدیق کیلئے مطلوبہ دستاویزات اور کارڈ ہولڈر کے حقوق شامل ہیں، خریداری کے شفاف نظام کےلئے نادرا پروکیورمنٹ ریگولیشنز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

ترجمان نادرا نے بتایا کہ ریگولیشنز کی منظوری ادارے کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم ہے، نئے ریگولیشنز کا مکمل متن نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کارڈ کے گئی ہے

پڑھیں:

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ 

  دورِ نایاب :اپنی چھت اپناگھرپروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،شہریوں کوبلاسودقرضوں کےاجراکی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوسطاًیومیہ424خاندان اپنےگھروں کی تعمیرمکمل کرنےلگے،گزشتہ6 ماہ سےپروگرام کی مجموعی رفتارمیں595فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔

صرف ماہ نومبرمیں13562 خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئےپہلی قسط جاری کی گئی جبکہ ماہ نومبرمیں گھروں کی تعمیرمکمل کرنے کیلئے12056خاندانوں کوقرض کی دوسری قسط جاری کر دی گئی،گزشتہ ماہ  مجموعی طور پر 12 ہزار 716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی کی گئی،  ایک ماہ  میں مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25618 خاندانوں کو قرضہ جات کا اجراکیا گیا۔

بھارتی پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے ہلاک کر دیا

 ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق آغاز سے اب تک ریکارڈ مدت میں 41000 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے،اب تک118379خاندانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جا چکی ہے،تعمیر مکمل کرنے کیلئے 78601 خاندانوں کو دوسری قسط کا اجراکیا جا چکا ہے،145ارب سےزائدرقم پروگرام کےتحت بلاسودقرضوں کی مدمیں جاری کی جا چکی ہے۔

 ترجمان محکمہ ہاؤسنگ  کا کہنا تھا کہ بلاسودقرض کےحصول کیلئےانتہائی آسان شرائط رکھی گئی ہیں،1سے 3سال میں مکمل قرض کی واپسی پر20 فیصدرعایت دی جا رہی ہے،4سے 6سال کےدوران قرض کی واپسی پر10فیصدرعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

لاہور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کیلئے 10 کروڑ روپے جاری

 انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری گھر بیٹھے آن لائن فارم کے ذریعے پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا کی جانب سے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء
  • نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کر دیا
  • بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے
  • کوئٹہ، غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا ملازمین گرفتار
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ 
  • انتخابی نظام غیر اسلامی، 36 سال پرانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر 
  • انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
  • کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب نظام کیلئے 85.5 ارب روپے مختص کیے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
  • چلاس: بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا