چلاس: بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
وادیٔ کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں، برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سیکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکمِ ثانی بند رہے گا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :