یہ عادت آپ کی ورزش کے اثرات کم کر سکتی ہے!
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ورزش کے کچھ فوائد ہماری رہائش کے مقام کی فضا کی آلودگی کی وجہ سے محدود ہو سکتے ہیں۔
جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق وہ افراد جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں لیکن آلودہ فضا میں رہائش پذیر ہیں، ان میں ورزش کے فوائد تقریباً نصف تک کم ہو جاتے ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے 15 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا 10 سال سے زائد عرصہ تک تجزیہ کیا، جن کا تعلق برطانیہ، تائیوان، چین، ڈنمارک اور امریکا سے تھا۔ تحقیق میں ورزش کی عادت اور فضائی ذرات PM2.
محققین کے مطابق وہ افراد جو ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے معتدل یا شدید ورزش کرتے ہیں، ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات میں تقریباً 30 فیصد کمی دیکھتے ہیں۔ تاہم، اگر یہ افراد ایسے علاقوں میں رہائش پذیر ہوں جہاں باریک آلودہ ذرات کی مقدار 25 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر سے زیادہ ہو، تو یہ فائدہ کم ہو کر صرف 12 سے 15 فیصد رہ جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے زور دیا کہ ورزش کے فوائد کو برقرار رکھنے کے لیے صاف اور صحت مند فضا میں سرگرمی کرنا انتہائی اہم ہے، ورنہ آلودہ ماحول ورزش کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورزش کے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔