بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ڈھاکا:
بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے رواں سیزن میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔
گزشتہ روز ہونے والی بی پی ایل 2025–26 کی نیلامی کے لیے 42 پاکستانی انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے زیادہ تر کو کسی فرنچائز نے نہیں چُنا، نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شامل تھے۔
خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کی صفوں میں کھیلیں گے۔
احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں۔ عثمان خان کو ڈھاکا کیپٹلز نے چن لیا جبکہ ابرار احمد چٹاگانگ رائلز سے وابستہ ہوں گے۔ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔
بی پی ایل کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بی پی ایل
پڑھیں:
بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل کیچز لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ اعزاز انہوں نے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کے دوران کوشل مینڈس کا کیچ تھام کر حاصل کیا۔
فائنل میں بابر اعظم نے تین کیچ پکڑے، جس کے ساتھ ہی ان کے مجموعی انٹرنیشنل کیچز کی تعداد 170 ہوگئی، جبکہ شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 167 کیچز لیے تھے۔
اس فہرست میں یونس خان 281 کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے بعد انضمام الحق 194 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہد آفریدی اب چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
اسی میچ میں بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ 60 کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، فخر زمان 57 کیچز کے ساتھ دوسرے جبکہ شعیب ملک 50 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔