Islam Times:
2026-07-24@04:32:59 GMT

لاہور، تنظیمات اہلسنت نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

لاہور، تنظیمات اہلسنت نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا

جاری شرعی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ مریدکے کے بعد قادیانی خوشیاں منا رہے ہیں، اس لئے اس سانحہ میں قادیانی سازش کی تحقیقات کی جائیں اور سانحہ مریدکے میں گرفتار بیگناہ علماء وکارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے شرعی اعلامیہ میں پاکستان میں ہونیوالے خودکش حملوں کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ملک میں خودکش حملے حرام ہیں، البتہ حکومت کو چاہیے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ میں رکاوٹوں کو دور کرے، طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ مریدکے کے بعد قادیانی خوشیاں منا رہے ہیں، اس لئے اس سانحہ میں قادیانی سازش کی تحقیقات کی جائیں اور سانحہ مریدکے میں گرفتار بیگناہ علماء وکارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے، اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، اس کے آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ یہاں قرآن و سنت کیخلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا، عالمی ضامن طاقتیں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکیں اور غزہ کے مسلمانوں کا تحفظ کریں۔
 
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا شواہد کے باوجود توہین رسالت، توہین قرآن اور توہین مذہب کے 6 ملزموں کو بری کرنا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایسے 60 ملزمان کی اکٹھے ضمانت لینا تشویشناک ہے، جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان ان ملزموں کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے اور ان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اعلامیئے میں مزید کہیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب درود و سلام پڑھنے پر گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ میں ایف آئی آر درج کرنے میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کریں، اس پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، حکومت پنجاب اپنے وعدے کے مطابق اہلسنت کے بند مدارس، مساجد اور خانقاہوں کو فوری طور پر کھولے۔
 
سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات شاہ، سابق ایم این اے و صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹرابوالخیر محمد زبیر الوری، امیر مرکزی جماعت اہلسنت پیر عبدالخالق قادری، سابق ایم این اے میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق صوبائی وزیر پیرزادہ نبی امین، سابق ایم پی اے سید محفوظ مشہدی، سابق ایم پی اے مولانا غیاث الدین، قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا، چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری، سربراہ سنی تحریک پاکستان شاداب رضا نقشبندی، صدر جمعیت علماء پاکستان (نیازی) پیر سید معصوم حسین نقوی کی خصوصی ہدایت پر تنظیمات اہلسنت سے وابستہ 500 سے زائد مفتیان کرام نے پیرزادہ محمد امین قادری کی زیرصدارت طویل مشاورتی اجلاس کے بعد شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سانحہ مریدکے کرتے ہیں سابق ایم

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار