Jasarat News:
2026-07-24@01:40:14 GMT

پریم یونین کا اجتماع عام کے مرکزی کیمپ میں مشاورتی اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی موجودگی میں پریم یونین کے ملک بھر سے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کا مشاورتی اجلاس صدر پریم یونین شیخ محمد انور کی صدارت میں اجتماع گاہ کے مرکزی کیمپ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب و نائب ناظم اجتماع عام ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری جنرل الخدمت و نائب ناظم اجتماع عام سید وقاص انجم جعفری نے بھی شرکت کی، جبکہ چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، ڈویژنل صدور محمد ارشد یوسف زئی، ڈاکٹر اشتیاق عرفان، محمد انور خان، مرکزی ذمہ داران داؤد الرحمن، خرم منظور، اللہ بخش مری، جنید خرم، چیئرمین لاہور ڈویژن محمد ریاض آسی، بلوچستان، پشاور، راولپنڈی سمیت ملک بھر سے عبداللہ شہوانی، غیاث الدین نور زء (دالبندین)، حاجی فضل الرحمن (چمن)، عبدالشکور عباسی، خضر حیات، ملک
طاہر، نقیب خان، محمد خالد (پشاور) ارشد خان، عاقل خان کاکڑ، فضل خان، خالد گجر، عثمان بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی اجتماع عام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پریم یونین کے ملک بھر کے کارکنان نے شیخ محمدانور کی قیادت میں اجتماع عام کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شیخ محمدانور نے پورے پاکستان سے لاہور کے لیے خصوصی ٹرینیں چلوانے اور شیڈول ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کے ذریعے کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت ملک بھر سے تیس ہزار سے زائد مردوخواتین کو اجتماع عام میں شرکت کے لیے لاہور پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جماعت اسلامی کو پریم یونین اور شیخ محمدانور پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام سمیت ملک بھر کے مزدوروں
کے تمام مسائل کاحل ’’بدل دونظام‘‘ تحریک میں موجود ہے۔ شیخ محمدانور نے کہاکہ پریم یونین اجتماعِ عام کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یہ کامیابی ایک روشن مستقبل، مضبوط عزم اور اجتماعی جدوجہد کا واضح ثبوت ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جذبہ اسی طرح سامنے آتا رہے گا اور ہمارے اجتماعی سفر کو کامیابیوں کی نئی منزلوں تک پہنچائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس جدوجہد کو قبول فرمائے اور قوم و ملک کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔یہ اجتماع اس بات کا اعلان ہے کہ قوم باشعور ہے اور مثبت تبدیلی کے لیے تیار ہے۔ پریم یونین اس جدوجہد میں ہر قدم پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ان شاء اللہ یہ سفر آنے والے دنوں میں مزید کامیابیوں کی بنیاد بنے گا۔اس موقع پر شیخ محمد انور نے امیر جماعت اور لیاقت بلوچ کو ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک میں پریم یونین کے بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

 

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریم یونین کے جماعت اسلامی ملک بھر کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم