Jang News:
2025-12-01@14:15:49 GMT

بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واوڈا

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا۔فوٹو: فائل

سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ وہ اپنی حکومت چلائیں، ہائی کورٹ آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی ان کی نا اہلی کا سبب بن سکتی ہے، ہم نہیں چاہتے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے۔

فیصل واوڈا نے کہا اگر آپ نے غنڈہ گردی کرنی ہے تو پھر ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے لیے قابل احترام ہیں۔ 

اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں خصوصی افراد کےلیے حاضر ہوں، خصوصی افراد کیلئے ہم بسیس اور ویل چیئر دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکریں مارتے رہیں، دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔

فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ کیا جنرل باجوہ یا ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جو چیز پاکستان میں 75 سال میں نہیں ہوئی وہ اگلے 75 سال میں بھی نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا فیصل واوڈا گورنر راج نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں کریں گے

سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں پولیس  پارٹی پر خودکش حملے  میں شہید ہونے والے جوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ  پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تمام مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہچا کر وطنِ عزیز کو  دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں گے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آج لکی مروت میں سڑک پر ڈیوٹی دینے کے دوران  دشہتگردوں کے خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت  پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کو پیش آنےوالے سانحہ پر تعزیت  کی۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

انہوں نے کہا، میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ محسن نقوی  نے اس قومی عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

محسن نقوی  نے ایک بار پھر  اعتراف کیا کہ کے پی کے پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا،  ان عظیم قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • بدمعاشی کرینگے تو گورنر راج لگ سکتا ہے،ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر رہیں، فیصل واوڈا
  • خیبرپختونخوا میں بدمعاشی ہوئی تو گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واوڈا
  • خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں کریں گے
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • خیبر پختونخوا میں گور نر راج نافذ کر نے پر غور
  • وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان سیاسی اور غیر سیاسی ناموں پر مشاورت
  • خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کا امکان، قرعہ فال کس کے نام ہو سکتا ہے؟