وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر کسی صوبے میں گورنر راج لگایا جاتا ہے تو یہ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا بالکل نہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قانونی راستہ اپنائے،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں کے لیے واضح قانون اور ضوابط موجود ہیں اور اس پر عمل ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی قانون کی بجائے دھرنے دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو حکومت اس سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو نہیں ہونی چاہیے، رانا ثنااللہ

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر حکومت کے پاس پی ٹی آئی کی جانب سے 6،6 مختلف فہرستیں آئیں گی تو ان میں سے کون سی منظور کی جائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ایک شخص کو نامزد کریں جو درست اور قانونی طریقے سے فہرست دے تاکہ جیل کے باہر امن و امان کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

’ملاقات پر غیر اعلانیہ پابندی نہیں، اعلانیہ ہی ہے‘

عطااللہ تارڑ نے واضح کیا کہ جیل میں ملاقات پر کوئی غیر اعلانیہ پابندی نہیں ہے بلکہ اعلانیہ پابندی ہے اور وہ اس لیے کہ پی ٹی آئی قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کر رہی اور جیل کے باہر امن و امان کے مسائل پیدا کرتی ہے۔

مزید پڑھیے: اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحت، ملاقاتوں اور سہولیات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو ملاقات نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر جمع ہونے اور اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ لوگ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیے:  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

تارڑ نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی جانب سے بھارت اور افغانستان کے میڈیا کو ملاقات کے حوالے سے اپ ڈیٹ دینے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت کسی طرح کی بلیک میلنگ کو قبول نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی پی ٹی آئی عمران خان ملاقات عطا تارڑ عمران خان عمران خان ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ

متعلقہ مضامین

  • سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، اعظم نذیر
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج، یا گورنر کی تبدیلی؟ سہیل آفریدی کا فیصلہ ہوگیا
  • یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے،سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
  • وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
  • صوبائی حکومت  ناکام  ہوچکی  : عطاتارڑ  : خیبر پی کے  میں  گورنرراج  پر سنجیدگی  سے  غور  جاری  : وزیر  مملک  قانون 
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک
  • کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاری
  • دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قانونی راستہ اپنائے،عطا تارڑ