پشاور پی ایس ایل کی میزبانی کو تیار، گورنر کنڈی کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
وہ اتوار کے روز ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین کے ہمراہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے دورے پر گئے، جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گورنر کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے لوگ بین الاقوامی کرکٹ کا خیرمقدم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
Visited Arbab Niaz Stadium today with @aliktareen.
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) December 1, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ آئندہ دنوں میں پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کی میزبانی کے لیے پرجوش ہے اور اس سے خیبر پختونخوا کی کرکٹ میں اہمیت مزید اجاگر ہوگی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی ایس ایل حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد پشاور، پاکستان کے کرکٹ نقشے پر اپنا مقام دوبارہ مضبوط کرے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا، پی سی بی نے واضح کردیا
ارباب نیاز اسٹیڈیم کی بحالی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جاری اقدامات پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے عوام کرکٹ کے حوالے سے نہایت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل میچوں کے انعقاد سے خطے میں کھیلوں کی سرگرمیاں نئی توانائی کے ساتھ بحال ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارباب نیاز اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ پشاور خیبرپختونخوا علی ترین فیصل کریم کنڈی گورنرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ پشاور خیبرپختونخوا علی ترین فیصل کریم کنڈی گورنر ارباب نیاز اسٹیڈیم خیبر پختونخوا پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو پشاور اور کے پی جانے کا اعلان کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب
فائل فوٹوپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے، وہاں کے لوگ وزیراعلیٰ خیبر پختواہ کے منتظر ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے کھنڈر اسپتال، سکول، ٹوٹی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے طالب علم سکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے منتظر ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کو کے پی کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔