پی ٹی آئی کو پشاور اور کے پی جانے کا اعلان کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے، وہاں کے لوگ وزیراعلیٰ خیبر پختواہ کے منتظر ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے کھنڈر اسپتال، سکول، ٹوٹی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے طالب علم سکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے منتظر ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کو کے پی کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔