2025-12-01@07:07:35 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«ڈھانچہ جاتی اصلاحات»:

    وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کراچی میں 2 روزہ ’دی فیوچر سمٹ‘ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی اس معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے، اور پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پیداواری بنیاد پر مبنی ترقی ہی معیشت کے استحکام کا پائیدار راستہ ہے، جبکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو تمام سرکاری اداروں میں مربوط انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست...
    حکومتی معاشی ٹیم نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی معاشی کارکردگی پر پریزنٹیشن دی، اس موقع پر ٹیم کے ارکان نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیے: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیر خزانہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت میں حکومت جو بنیادی اصلاحات کر رہی ہے اس پر بات کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں، عالمی ایجنسیز نے ہماری رینکنگ میں اضافہ کیا ہے جو ہماری درست معاشی سمت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ استحکام آچکا ہے اور اب بات یہاں سے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرپائیداربنیادوں پرعمل درآمدکیاجارہاہے،امریکی ٹیرف کے حوالہ سے پاکستان مسابقتی مارکیٹ ہے، بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کاحجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیاہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔ منگل کوسکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ خطہ میں کشیدگی کی صورتحال اوراس ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،گزشتہ روز اس حوالہ سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے،اس کامقصدتوانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے،ہمیں امیدہے کہ صورتحال میں بہتری آئیگی۔(جاری ہے)...
    کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام دنیا کے سامنے ہے، درآمدات میں اضافہ بڑا مسئلہ ہے، ان شا اللہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہوگا، جب ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کو جس جس کاروباری معاملات سے نکال سکتے ہیں، نکال دیں، ملک اب نجی شعبے کو چلانا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 24 کروڑ لوگوں کو ملک چلانے کے لیے ہمیں ٹیکس ریونیو چاہیے، ہماری کوشش ہے ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں، بزنس کمیونٹی کہتی ہے کہ...
۱