آندرے رسل نے آئی پی ایل کو خیر باد کہہ دیا، اب کیا کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 37 سالہ رسل جنہیں کچھ روز قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کیا تھا، اب کسی اور فرنچائز سے معاہدہ نہیں کریں گے بلکہ آئندہ سیزن میں کے کے آر کے معاون اسٹاف میں بطور ’پاور کوچ‘ شامل ہوں گے۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں ان کا سفر یادگار رہا۔ چھکے، فتوحات اور ایم وی پی ایوارڈز سب ان کے لیے ناقابلِ فراموش لمحات ہیں۔
رسل کا کہنا تھا کہ وہ ایسے وقت ریٹائر ہونا چاہتے ہیں جب لوگ کہیں کہ ان میں اب بھی کرکٹ باقی ہے نہ کہ یہ سوال کریں کہ وہ پہلے ریٹائر کیوں نہیں ہوئے۔
آندرے رسل نے آئی پی ایل میں 140 میچز میں 2651 رنز اسکور کیے اور 174 کا شاندار اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا جس نے انہیں لیگ کے خطرناک ترین پاور ہٹرز میں شامل کیا۔
باؤلنگ میں بھی 123 وکٹوں کے ساتھ ان کی کارکردگی بہترین رہی جبکہ 5/15 ان کے کیریئر کی بہترین باولنگ تھی۔
رسل نے 2012 میں دہلی ڈیئر ڈیولز سے ڈیبیو کیا جبکہ 2014 سے 2025 تک وہ کے کے آر کے ساتھ وابستہ رہے۔ اس دوران انہوں نے 133 میچز کھیلے، دو ٹائٹلز (2014 اور 2024) جیتے اور دو بار ایم وی پی (2015، 2019) کا اعزاز حاصل کیا۔ 223 چھکوں کے ساتھ وہ لیگ کے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں پوزیشن پر رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایل
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات