EOBIایڈجوکیٹنگ اتھارٹی میں مزدوررہنما کے ساتھ ناروا سلوک
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 26 نومبر بروز بدھ بوقت تقریباً دوپہر ساڑھے 12بجے میں اپنے 2 ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کی ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی میں کیس جمع کرانے گیا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ کورنگی ریجن نے میرے ورکرز کی منیمم پنشن بنائی تھی جو کہ فارمولا پنشن ہونی چاہیے تھی۔ مختصر یہ کہ جب میں کیس جمع کرانے پہنچا تو اتھارٹی میں موجود عرفان احمد جو کہ درخواستیں وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے درخواستیں یعنی کیسز دیکھنے کے بعد وہیں بیٹھے بیٹھے فیصلہ سنا دیا کہ یہ پنشن صحیح بنی ہیں۔ جس پر میں نے ان سے کہا یا تو آپ یہ درخواستیں وصول کر لیں یا میری درخواستوں پر فیصلہ لکھ کر دے دیں۔ اس پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کون ہیں؟ میں نے کہا یہ میرے ورکرز ساتھی ہیں ان سے پوچھ لیں جس پر وہ آگ بگولا ہوگئے اور بدتمیزی پر اُتر آئے اور سیکورٹی گارڈ کو بلا کر کہنے لگے اسے باہر نکالو جس پر پھر میری بردداشت ختم ہوگئی۔ میں نے کہا کوئی مجھے ہاتھ لگا کر دیکھے تو بتاتا ہوں کہ میں کیا ہوں۔ آخر میں میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے اس عمل کو معاف نہیں کروں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ ٹریڈ یونینسٹ کیا ہوتے ہیں۔ اس موقع پر شاکر محمود صدیقی نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے رہنمائوں خالد خان، قاسم جمال اور ان کی ٹیم سمیت پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وقار میمن، چوہدری سعد اور چوہدری نسیم اقبال جو کہ EOBIکے بورڈ آف ٹرسٹیز میں بھی شامل ہیں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ EOBIکے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اس کا ازالہ کروائیں۔
اس واقعے پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سینئر نائب صدر امیر روان نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے حقوق پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ EOBI کے اہلکاروں کا یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی رویہ فوری طور پر تحقیق اور جوابدہی کا مستحق ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ اہلکار عرفان احمد کے رویے کے خلاف محکمانہ انکوائری، ڈسپلنری ایکشن اور ادارے کے اندر سروس ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مزید برآں مزدور اتحاد گروپ اٹک سیمنٹ کے رہنمائوں نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے اس اہم قومی ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترقی تقرری جنرل عامر رضا شہباز شریف میڈیا ونگ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ہلال امتیاز وزیر اعظم