سکھر: ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں کانسٹیبل جہانزیب شہید،نماز جنازہ اداکردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت)تھانہ روہڑی کی حدود نیو یارڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل جہانزیب جتوئی جانبحق ھوگئے ، اتوار کے روز شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر سکھر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پی سکھر اظہر خان، ایس ایس پی سی ٹی ڈی قدوس کلوڑ سمیت اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جب کہ جسد خاکی کو پاکستان اور سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا، جس سے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر شہید کی بلندی? درجات اور مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، بعد ازاں تدفین کیلئے جسد خاکی آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر رینج نے کہا کہ امن کے قیام کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس افسران اور جوان پورے محکمے کا فخر ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہید اہلکار کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔