Jasarat News:
2026-07-24@03:21:27 GMT

چناب کلب فیصل آباد آنریری سیکرٹری کے سالانہ انتخابات

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد (نامہ نگار ) چناب کلب فیصل آباد آنریری سیکرٹری کے سالانہ الیکشن 2025ء میں ڈاکٹر عبیرہ حلیم ملک آنریری سیکرٹری منتخب دوسرے نمبر پہ میاں نعیم احمد رہے جو ممبر ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوئے۔ دیگر ممبران ایگزیکٹو میں شیخ مزمل سلیم، شیخ خرم شفیق اور میاں شکیل کامیاب رہے۔ناکام رہنے والے امیدواران میں نعیم عزیز سندھو، مظہر نسیم ورک، رومانہ صلاح الدین، ڈاکٹر دل آویز مجاہد اور رانا منیر احمد شامل۔دوسری دفعہ سیکرٹری کلب بننے کا خواب دیکھنے والے امیدوار شکیل انور کو معزز ممبران نے مسترد کر دیا۔ چناب گروپ (جٹ برادری) کے دونوں امیدواران نعیم عزیز سندھو اور مظہر نسیم ورک شکست سے دوچار ہو گئے۔ مظہر نسیم ورک 30 سال پرانے سینئر ترین ممبرتھے اور پہلی دفعہ امیدوار بنے تاہم ایگزیکٹو ممبر کا الیکشن بھی ہار گئے۔ 2002ء سے ڈائریکٹ سیکرٹری کا الیکشن شروع ہوا۔ اب تک 24 سال میں 7 چنیوٹی شیخ، 6 راجپوت (رائے واجد علی ملا کر)، 6 ارائیں، 2 ملک، 1 سید،1 لوکل شیخ اور 1 جٹ آنریری سیکرٹری بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 سال میں 14 بار بزنس مین، 7 بار ڈاکٹرز، 2 بار سرکاری آفیسرز اور 1 بار وکیل آنریری سیکرٹری کے عہدے پہ براجمان ہو سکے ہیں۔ 2005ء میں منتخب ہونے والے ملک نوید ایزد کے بعد ملک برادری سے ہی ڈاکٹر عبیرہ اب بیس سال بعد 2025ء میں منتخب ہوئی ہیں۔

نامہ نگار گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا نریری سیکرٹری

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت