رہبرِ معظم انقلاب کی حمایت کا شکر گزار ہوں، ڈاکٹر پزشکیان
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے لکھا کہ میں رہبر معظم کی حمایت اور پشتیبانی کا شکر گزار ہوں، حکومت، ملتِ بزرگِ ایران کی ہمراہی اور تمام اداروں کی کوششوں کے سہارے، خدمت اور ترقی کے راستے کو سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، حضرت آیتالله خامنهای، کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر ایک پیغام میں حکومتِ چهاردهم کے اقدامات کی حمایت پر رہبرِ معظم انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا کہ "میں رہبر معظم کی حمایت اور پشتیبانی کا شکر گزار ہوں، حکومت، ملتِ بزرگِ ایران کی ہمراہی اور تمام اداروں کی کوششوں کے سہارے، خدمت اور ترقی کے راستے کو سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ شب حضرت آیتالله خامنهای نے ایرانی قوم سے اپنے خطاب میں حکومت کی حمایت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ "محترم صدر اور خدمت گزار حکومت کی حمایت کریں۔ انہوں نے اچھے کاموں کا آغاز کیا ہے اور شہید رئیسی کے وہ منصوبے بھی آگے بڑھائے ہیں جو ادھورے رہ گئے تھے۔"
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی حمایت
پڑھیں:
ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، آیت اللہ خامنہ ای
تہران:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں دراصل ایرانی تحریک کی اقدار اور اصولوں پر قائم ہیں، جنہوں نے خطّے میں ظلم کے خلاف مضبوط محاذ بنایا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایرانی قوم نے حالیہ بارہ روزہ جنگ میں امریکا اور صیہونی رژیم کو واضح اور تاریخی شکست دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن پوری تیاری کے ساتھ آیا شر پھیلایا لیکن آخرکار شکست کھا کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔
سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے اس جنگ کے لیے بیس سال تک منصوبہ بندی کی تھی، لیکن ایرانی دفاعی نظام اور قومی مزاحمت کے سامنے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کے دوران بھرپور کوشش کی لیکن انہیں اپنے اہداف میں ناکامی کے سوا کچھ نہ ملا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور علاقائی مزاحمتی قوتیں ایرانی نظریے سے تقویت پا رہی ہیں۔