روزانہ سلاد کھانے کے صحت بخش فوائد
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سلاد کو دنیا بھر میں صحت مند غذا کے طور پر خصوصی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ یہ تازہ سبزیوں سے بھرپور ہوتی ہے اور جسم کو متعدد غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق سلاد میں شامل سبزیاں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہوتی ہیں، جبکہ اس میں چکنائی اور کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے یہ وزن بڑھانے کا سبب نہیں بنتی۔
سلاد میں ٹماٹر ایک اہم جزو شمار کیے جاتے ہیں کیونکہ ان میں موجود پوٹاشیم بلند فشار خون کے شکار افراد کے لیے خاص فائدہ مند ہے۔
اسی طرح گاجر بھی سلاد کا لازمی حصہ ہونی چاہیے کیونکہ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے اور بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کی وجہ سے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ گاجر کے دیگر فوائد میں اسہال کے علاج اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد بھی شامل ہے۔
ماہرین غذائیت مشورہ دیتے ہیں کہ سبزیوں کو بڑے ٹکڑوں میں کاٹا جائے تاکہ ان میں موجود وٹامنز محفوظ رہیں۔ اس کے ساتھ چند قطرے لیموں شامل کرنے سے وٹامن سی کے فوائد بڑھ جاتے ہیں، جبکہ ایک چمچ مکئی کا تیل سلاد میں موجود وٹامنز کے جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس طرح سلاد نہ صرف ذائقے میں لذیذ بنتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی ایک مکمل غذائی پلیٹ ثابت ہوتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل