خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔
نیاپلتن سینٹرل جامع مسجد جمعے کی نماز کے بعد خصوصی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا کہ جمعرات کی شب ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو بہت نازک قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی
فخرالاسلام کے مطابق پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں جمہ نماز کے بعد خالدہ ضیا کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی، جس کے تحت مختلف شہروں کی مساجد میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی مسجد نیاپلتن میں خالدہ ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا نے ساری زندگی جمہوری جدوجہد میں گزاری، اس راہ میں مشکلات، مقدمات اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ہمیشہ عوام کے لیے کھڑی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 6 سال بعد منظر عام پر، پہلے خطاب میں کیا کہا؟
انہوں نے کہا کہ آج وہ شدید بیماری کے سبب اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس لیے قوم سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔
پارٹی کے مطابق ملک بھر کی مساجد میں جمعے کی نماز کے بعد خالدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
خالدہ ضیا کو ایک میڈیکل بورڈ کے مشورے پر 23 نومبر کی شب ایورکیئر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے دل اور پھیپھڑوں میں انفیکشن تشخیص ہوا۔ انہیں نمونیا کا بھی سامنا ہے اور وہ مقامی و غیر ملکی ماہرین کی نگرانی میں سی سی یو میں علاج حاصل کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپتال داخل بنگلہ دیش عوامی پارٹی بی این پی خالدہ ضیا دعا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال داخل بنگلہ دیش عوامی پارٹی بی این پی خالدہ ضیا خالدہ ضیا کی بی این پی کے بعد کی صحت کے لیے
پڑھیں:
متوازن اورکامیاب زندگی کیلیے کھیل بھی انتہائی ضروری ہیں،پروفیسرفوزیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متوازن اور کامیاب زندگی کے لیے کھیل بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ تعلیم ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 کی پرنسپل پروفیسر فوزیہ صابرنے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر ریحانہ بھٹی کی زیرنگرانی کالج میں ہونے والے اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پرنسپل پروفیسر فوزیہ صابر کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور اسپورٹس گالا کی آرگنائزر ریحانہ بھٹی نے پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کی۔ اس موقع پر پرنسپل فوزیہ صابر نے کہا کہ طلباء میں جسمانی فٹنس اور اسپورٹس مین شپ کو فروغ دینے میں ریحانہ بھٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے کالج کا نام روشن ہوا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر صدف عباسی، پروفیسر مس طاہرہ، پروفیسر مس شازیہ، مس رداہ لغاری، فوزیہ فاروقی کے علاوہ کالج کے معزز پروفیسرز لیکچراربھی موجود تھیں۔ اسپورٹس گالا میں فلائنگ ڈسک، روپ اسکیپنگ، والی بال، ٹیبل ٹینس شامل ہیں مختلف قسم کے کھیل پیش کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مس ریحانہ بھٹی نے کہا کہ کھیلوں مقابلے طلباء کو اپنی صلاحیتوں، ٹیم ورک اور کھیل کود کو دکھانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔پرنسپل پروفیسر فوزیہ صابر نے آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کوبھی سراہا۔