دنیا کے کم عمر ترین وائس چانسلر کا اعزاز پاکستان کے پاس
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
لاہور:
گینز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے وائس چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔29 سالہ شاہ زیب اعوان کے لیے یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی کی علامت ہے بلکہ پاکستان کی نئی قیادت اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔
شاہ زیب اعوان نے بتایا کہ این آئی ٹی ایک وفاقی رجسٹرڈ چارٹرڈ ادارہ ہےجو اپنی تعلیمی شراکت داری کے ذریعے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحانات متعارف کرا رہا ہے۔ یہ شراکت داری امریکا کی معروف اور جدت پسند ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ قائم ہے، جس کے تحت این آئی ٹی عالمی معیار کے تعلیمی تجربے کو مقامی ضروریات، علاقائی تناظر اور جدید صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی خود کو طلبہ مرکوز اور مستقبل پر نظر رکھنے والا ادارہ قرار دیتی ہے، جہاں نصاب اور تربیت کا بنیادی مقصد ایسے گریجویٹس تیار کرنا ہے جو بنیادی اصولوں کو سمجھنے والے، خود سیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے اور عالمی منڈیوں میں کام کرنے کے قابل ہوں۔ این آئی ٹی کے پروگرام عملی تربیت، صنعت سے روابط اور پیشہ ورانہ مواقع کے براہ راست تعلق پر استوار کیے گئے ہیں تاکہ تعلیم اور روزگار کے درمیان موجود خلا کو کم کیا جا سکے۔
شاہ زیب اعوان کے لیے یہ عالمی اعزاز ذاتی طور پر بھی گہری معنویت رکھتا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کی زندگی کا فیصلہ کن لمحہ وہ تھا جب 11 برس قبل ان کے والد کا انتقال ہوا۔ ان کے مطابق یہی واقعہ انہیں ایسی راہ پر لے آیا جہاں وہ دوسروں کے لیے مواقع پیدا کر سکیں اور اپنی کمیونٹی کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔
شاہ زیب اعوان کا کہنا ہے کہ حالات انسان کی زندگی کا فیصلہ نہیں کرتے بلکہ انتخاب کرتے ہیں اور انہوں نے وہ راستہ چنا جس سے دوسروں کا بھلا ہو سکے۔
انہوں نے اس اعزاز کو صرف اپنی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی نوجوان نسل کے نام ایک پیغام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت عمر سے نہیں بلکہ عزم، نظم و ضبط اور مقصد سے پیدا ہوتی ہے، اور یہ کامیابی محض آغاز ہے۔
شاہ زیب اعوان نے امید ظاہر کی کہ این آئی ٹی مستقبل میں صنعت کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا، بین الاقوامی روابط بڑھائے گا اور طلبہ کو ایسے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرے گا جن کے ذریعے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ زیب اعوان آئی ٹی کے لیے
پڑھیں:
جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات
جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی
یہ ملاقات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی کاروباری شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
صحافیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوششوں اور قونصل جنرل خالد مجید کی کمیونٹی خدمات کو سراہا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید عمران خان صحتمند ہیں، اڈیالہ جیل آنے والے ہر شخص کی ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے: جیل ذرائع پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے ریاست و عوام کا مفاد مقدم رکھے: عطاء اللہ تارڑ وادی تیراہ میں خوارج دہشتگردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم