Express News:
2025-11-28@16:37:21 GMT

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

اسلام آباد:

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب85 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ میں برآمدات دو فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق اس دوران درآمدات 9.

6 فیصد اضافے سے 20.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 فیصد کمی سے 74 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہی، ڈالر گزشتہ سال کے مقابلے 2 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا، 27 نومبر کو ڈالر ریٹ 280 روپے 60 پیسے ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ڈالر ریٹ 278 روپے تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا اکتوبر ٹیکس ریونیو 11.4 فیصد اضافے سے 3834 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو 0.4 فیصد کمی سے 3008 ارب روپے رہا اور اس دوران بجٹ 2119 ارب روپے سرپلس رہا اور پرائمری بیلنس بڑھ کر 3497 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں زرعی شعبے کو 845 ارب روپے کے قرضے ملے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زرعی قرضوں میں 18.6 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں نمایاں کمی آئی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب روپے ماہ میں سال کے

پڑھیں:

دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم

دبئی:

متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو 2025 نے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں دگنا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی ائیر شو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، ماہرینِ صنعت اور سیاحوں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا جن میں سے 440 نے پہلی بار شرکت کی جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کی جو کہ اس ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائن کا بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کا معاہدہ شامل ہے جن کی مجموعی مالیت 41.4 ارب ڈالر ہے۔

ایونٹ میں اس بار تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل تھا جو یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • نومبر میں مہنگائی 5 سے 6 فیصد رہنے کا امکان،وزارتِ خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • ہفتہ وارمہنگائی،14 اشیاء مہنگی، 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات
  • ملک میں صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • دپیکا پڈوکون کو مسلسل دوسرے سال کروڑوں کا نقصان، آمدن بھی کم ہوگئی
  • سونا مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالی تعاون دینے کا اعلان
  • دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم