کے ایم سی سٹی کونسل میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور کے ایم سی سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز و متنازع بیان کے خلاف سٹی کونسل میں باضابطہ قرارداد جمع کرادی ہے، قرارداد میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو کھلی ہرزہ سرائی، دریدہ دہنی اور پاکستان کی علاقائی خودمختاری پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔
سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کی موجودہ سیاسی قیادت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور تازہ بیان اس جارحانہ ذہنیت کی عملی مثال ہے،پاکستان کا ہر شہری سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے اور دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی لالچ، دعویٰ یا جارحانہ سوچ ناقابلِ قبول ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا یہ دعویٰ کہ مستقبل میں سندھ بھارت کا حصہ بن سکتا ہے، نہ صرف تاریخ سے لاعلمی ہے بلکہ سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
قرارداد میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کے کسی بھی صوبے کے بارے میں ایسی لغو باتیں کرنے والوں کو بنگلہ دیش میں بھارت کے حمایت یافتہ عناصر کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے، جہاں بھارتی ایجنٹ عدالتوں سے سزائے موت پا رہے ہیں۔
سٹی کونسل نے قرارداد میں یہ مؤقف بھی اپنایا کہ پاکستان کلمۂ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے اور اس کا ہر خطہ اہلِ وطن کیلئے مقدس امانت کی حیثیت رکھتا ہے۔ کسی دشمن ملک یا اس کے ایجنٹ کو پاکستان کے اندر قدم رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قرارداد کے مطابق قوم متحد ہے اور ملکی سلامتی پر کسی بھی قسم کے حملے یا بیان بازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے زور دیا کہ کراچی سٹی کونسل کی یہ قرارداد پوری دنیا کیلئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے عوام اور ادارے ملکی دفاع، جغرافیائی وحدت اور قومی وقار کے معاملے پر اٹل اور متحد ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کو عالمی فورمز پر اٹھایا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر دفاع سٹی کونسل ہے اور
پڑھیں:
بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے دماغ خراب ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے اس کا دماغ خراب ہے، سندھو کا پانی پینے والا اس دھرتی سے غداری نہیں کر سکتا۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کے دفاع کے وزیر نے جو تاثر دیا وہ قابل مذمت ہے، میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اس کو درد ہے لیکن بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ اور اس کا باپ بھارت میں ہی پیدا ہوئے، گندے انڈے ہر جگہ ہو سکتے ہیں۔
پنجاب میں پٹرول موٹرسائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ یہ دریا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان اس قرارداد کو دنیا میں بھیجے اور بتائے کہ بھارت سندھ دریا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جو قرارداد پیش کی گئی اس میں پوری تاریخ بیان کی گئی ہے، میں 1947 اور انگریز دور کی بات نہیں کر رہا۔ سندھ کے قدیمی نقشے میں ملتان اور مکران بھی شامل تھا، سندھ قبل مسیح سے بھی پہلے موجود تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ چیپٹر نے پاکستان کی قرارداد پیش کی تھی، ہم سب پاکستان بنانے والے یہاں بیٹھے ہیں اور ہمارے بڑوں کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان بنا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم
مزید :