Islam Times:
2026-06-03@07:37:13 GMT

ہم یورپی یونین میں ترکیہ کی شمولیت کے حامی ہیں، جرمنی

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

ہم یورپی یونین میں ترکیہ کی شمولیت کے حامی ہیں، جرمنی

جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں حکان فیدان کا کہنا تھا کہ برلن اور انقرہ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ ہمارا کسی دوسرے ملک کے ساتھ اتنا قریبی سماجی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج "برلن" میں جرمنی کے وزیر خارجہ "یوهن وادفول" نے  اپنے تُرک ہم منصب "حكان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوھن وادفول نے کہا کہ جرمنی، یورپی یونین کا حصہ بننے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات، یوکرین و مشرق وسطیٰ کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت کے عمل پر بات چیت کی۔ دوسری جانب اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ نے کہا کہ برلن اور انقرہ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ ہمارا کسی دوسرے ملک کے ساتھ اتنا قریبی سماجی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یورپی یونین کا حصہ بننے کے لئے طے شدہ شرائط سے کوئی مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ یہاں ہے کہ اس عمل میں سالوں سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ ہم نے اس حوالے سے مذکورہ بالا ملاقات میں ضروری بات چیت کی۔ ہمیں اب بھی توقع ہے کہ یورپی یونین، ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو معمول کے مطابق چلائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یورپی یونین کے ساتھ

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

‎ سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔‎ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیاگیا ۔ 
‎‎‎ملاقات میں خیبرپختونخوا میں  انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔‎گورنر خیبرپختونخوا نے  صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے  وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
‎وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

  محسن نقوی  نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے 
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

‎‎

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ سے اٹالین سفیر کی غیر رسمی ملاقات ،دونوںملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی