وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، جہاں ہوگا انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو جو مشکلات ہیں، اُن سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، جب بھی آتی ہے، ملک کے خلاف ہی آتی ہے۔

ٓاُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی نے بھی جو احتجاج کا نمک حکومت پر ڈالنا ہے، شوق سے ڈالیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت اپنے گرے رفال کی وضاحت نہیں دے سکا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ سے بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کےخلاف پراکسی وار لڑرہا ہے، جب جب اس کو بے نقاب کریں گے، وہ بھاگ جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کےنئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اچھے کام کریں گے تو ان کی حمایت کی جائے گی۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سہیل آفریدی نے صوبے کا شیئر مانگنے کے لیے وفاق کو خط لکھا تو انہوں نے بھی اس عمل کی حمایت کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ لیکن وفاق سے دلیل کے ساتھ بات کی جاسکتی ہے نہ کہ  گالم گلوچ کے ذریعے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان اور ترقی کےلیے ہمیں وفاق کی اشد ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی اڈیالہ کا مجاور ہے، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب
  • ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • سہیل آفریدی کا دھرناوفاقی حکومت پر کرپشن کا الزام
  • اڈیالے کی بجائے اپنے صوبے کےہسپتالوں، سکولوں میں جاؤ؛ مریم اورنگزیب کا سہیل آفریدی کومشورہ
  • حکومت کرپشن کے پیسے بیرون ملک جزیرے خریدنے میں لگا رہی ہے، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا الزام: وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک جزیرے خرید رہی ہے
  • وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک سے جزیرے خریدنے لگی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • عوامی سپورٹ اس کو کہتے ہیں جو ن لیگ کو ملی، عظمیٰ بخاری