میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، سہیل آفریدی - فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں؟

سہیل آفریدی نے گزشتہ شب دھرنا ختم کرنے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ  عدالتی حکم کے باوجود مجھے اور نہ دیگر رہنماوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان  سے ملنے دیا گیا، اس سے پہلےجو لندن بھاگ جاتے تھے اِن کو 50، 50 لوگ ملتے تھے۔

وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئی

سربراہ تحریکِ تحفظِ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ کل پورا دن، پوری رات اور اب صبح ہو گئی مجھے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے، چیف جسٹس کو بتائیں گے آپ کے 3 ججز نے باقاعدہ آرڈر دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں اپنے احکامات پر عملدر آمد نہیں کرواتیں تو پھر ملک میں جنگل کا قانون ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سے ملاقات

پڑھیں:

راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا 10 گھنٹے سے جاری دھرنا اپوزیشن رہنماؤں کی آمد اور مشاورت کے بعد ختم کردیا گیا۔

مشاورت میں علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنما شریک تھے، جنہوں نے منگل کو اڈیالہ جیل دوبارہ آنے کی تجویز کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی تناؤ میں شدت، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا جاری

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے دھرنے کے دوران جیل انتظامیہ سے عمران خان کی ملاقات نہ کرانے پر سخت اعتراض کیا اور تحریری طور پر وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔

مذاکرات فیکٹری ناکہ کے قریب ایک نجی عمارت میں جاری رہے جن میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، وزیراعلیٰ کے سی ایس او، پولیس حکام اور ایم پی اے مینا خان شریک تھے۔

عمران خان غیر جمہوری قوتوں کے مقابلے میں مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں، عمران خان کو یہ شکست نہیں دے سکتے، آخر انھوں نے قوم سے معافی مانگنی ہے پتا نہیں ان کو معافی مانگنے کا موقع ملے بھی یا نہیں،

مشر محمود خان اچکزى#AchakzaiSymbolOfDemocracy pic.twitter.com/LofQZmpWTS

— Mehmood Khan Achakzai (@MKAchakzaiPKMAP) November 27, 2025

مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق یقین دہانی اور وزیراعلیٰ یا کسی پارٹی رہنما سے ملاقات کرانے کا تقاضا بھی شامل تھا۔

رات گئے خواتین سینیٹرز گردیپ فلک ناز، روبینہ ناز اور مشال یوسفزئی بھی دھرنے میں پہنچیں جبکہ ایم این اے ذوالفقار احمد اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

میڈیا سے گفتگو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ظلم کے خلاف مزاحمت فرض ہے، پاکستان اس وقت ایک بے رحم مافیا کے قبضے میں ہے جو قیدیوں سمیت عوام کو ان کے حقوق سے محروم کر رہا ہے۔

سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو خوش فہمی تھی کہ عدالتیں انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت لکھ کر دیں گی، مگرشرافت کی زبان کوئی نہیں سمجھتا۔

مزید پڑھیں: مزید 4 ججوں کے استعفے تیار، سہیل آفریدی پارٹی کے لیے بہتر کیسے؟

انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ آج جمعہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے کے 4 گھنٹے بعد ہی وزیراعلیٰ نے اپوزیشن اتحاد سے رابطہ کیا، تاکہ اپوزیشن اتحاد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آٖفریدی کا اڈیالہ کے باہر 16گھنٹوں کا دھرنا!!!
سہیل آفریدی دھرنا ختم کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے
سہیل آفریدی کہتے ہیں یہ تو ایک رات ہے بانی پی ٹی ائی کے لیے یہاں ساری زندگی بھی گزارنی پڑی تو یہاں گزار دیں گے،ہماری تربیت اور ٹریننگ ایسی ہوئی ہے کہ ہم… pic.twitter.com/koQMTEgxay

— Qamber Zaidi (@qamberzaidii) November 28, 2025

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کرانی ہے تو پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کارروائی عوامی طاقت سے روکنے پر غور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہوں اور ہم اسمبلی کارروائی چلنے دیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات میں واضح کیا کہ ان کا واحد مطالبہ عمران خان سے ملنا ہے۔

ان کے مشیر شفیع جان نے کہا کہ 27 تاریخ سے انتظار جاری ہے، اگر ملاقات نہ کرائی گئی تو یہ احتجاج 29 سے 30 تاریخ تک بڑھ سکتا ہے۔

مشاورت کے مطابق منگل کو فیملی ملاقات کے روز کارکنوں کو بھی اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دی جائے گی جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل پارلیمنٹ جیل سہیل آفریدی سینیٹ سینیٹرز علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت المسلمین

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنے کیلیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہائیکورٹ پہنچ گئے
  • وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دس گھنٹے طویل دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے
  • حکومت کرپشن کے پیسے بیرون ملک جزیرے خریدنے میں لگا رہی ہے، سہیل آفریدی
  • وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیدیا
  • ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے: سہیل آفریدی
  • ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
  • وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک سے جزیرے خریدنے لگی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی