راولپنڈی (صغیر چوہدری) – سری لنکا کے بلے باز کامل مشارا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری آ رہی ہے اور وہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی فائنل جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مشارا نے بتایا کہ وکٹ ابتدا میں اوپر سے نیچے تھوڑی غیر متوقع تھی، مگر وقت کے ساتھ بہتر ہوئی اور ٹیم نے اس کا اچھا انتظام کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے پچ ہارڈ بھی رہی، لیکن آخرکار کھیل کے لیے مناسب ثابت ہوئی۔
کامل مشارا نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ دونوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی بھرپور سپورٹ سے سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم جیت کے لیے پرجوش تھی اور خوش ہیں کہ فتح حاصل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری آ رہی ہے اور وہ فائنل میں بھی کامیابی کی توقع رکھتے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں